Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محترم بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے قابل فخر سپوت اور سندھ کے متفقہ قائد ہیں ، قرارداد


محترم بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے قابل فخر سپوت اور سندھ کے متفقہ قائد ہیں ، قرارداد
 Posted on: 10/28/2014
محترم بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے قابل فخر سپوت اور سندھ کے متفقہ قائد ہیں ، قرارداد 
سندھ کے اصل دشمن وہ تمام وڈیرے اور جاگیردار ہیں جنہوں نے سندھ دھرتی میں بسنے والے لوگوں کے حقوق اور زمینوں پر نا جائز قبضہ کررکھا ہے 
سندھ کو جاگیر داروں وڈیر وں کے ظلم وستم سے نجات دلانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریع نہیں کریں گیایم کیوایم کے اجلاس میں پیش کی گئی قرارد اد 
لندن ۔۔ 28اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی مضافاتی اور اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم اندرون سندھ زون، سیکٹر ویونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کے جنر ل ورکز اجلاس سے خطاب کیا جس میں اندرون سندھ او رکراچی مضافاتی کمیٹی کے سندھی بولنے والے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں قرار داد پیش کی گئی جسے حاضرین نے ہاتھ کھڑا کر کے تائید کی اوریک زباں ہوکر منظور کیا، قرار داد رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے پیش کی جو مندرجہ ذیل ہے 
*۔۔۔سندھی ہماری دھرتی ماں ہے اور اس پر بسنے والے تمام انسان آپس میں بھائی بھائی ہیں چاہے وہ سندھی ہوں یا مہاجر ہوں ۔
*۔۔۔ سندھ کے اصل دشمن وہ تمام وڈیرے اور جاگیردار ہیں جنہوں نے سندھ دھرتی میں بسنے والے لوگوں کے حقوق اور زمینوں پر نا جائز قبضہ کررکھا ہے ۔
*۔۔۔ آج کا یہ اجلاس متفقہ طو ر پر طے کرتا ہے کہ ہم سندھ کو جاگیر داروں وڈیر وں کے ظلم وستم سے نجات دلانے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریع نہیں کریں گے ۔
*۔۔۔آخرمیں تمام سندھی بولنے والے کارکنوں کا یہ اجلاس یہ بھی طے کرتا ہے کہ محترم بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی سندھ دھرتی کے قابل فخر سپوت اور سندھ کے متفقہ قائد ہیں ۔ 

12/9/2016 7:33:41 AM