Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عائشہ منزل کے قریب امام بارگاہ پرخواتین کی مجلس پردستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسزجائے وقوعہ پرپہنچ گئی


عائشہ منزل کے قریب امام بارگاہ پرخواتین کی مجلس پردستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسزجائے وقوعہ پرپہنچ گئی
 Posted on: 10/28/2014
عائشہ منزل کے قریب امام بارگاہ پرخواتین کی مجلس پردستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسزجائے وقوعہ پرپہنچ گئی 
کے کے ایف کے رضاکاروں نے ایمبولینسوں میں زخمیوں کوفوری طبّی امدادکے لئے اسپتال پہنچایا
افسوسناک واقعے کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست نمائندے اورایم کیوایم ذمہ داران بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست عوامی نمائندے نے مقامی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی
کراچی: ۔۔۔28، اکتوبر2014ء
کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب امام بارگاہ پرخواتین کی مجلس پردستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورکے کے ایف کے رضاکاروں نے ایمبولینسوں میں زخمیوں کوفوری طبّی امدادکے لئے اسپتال پہنچایا۔افسوسناک واقعے کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حید ر عباس رضوی ، عامر خان ، ڈاکٹر صغیر احمد ، شاکر علی ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ بلقیس مختار اورایم کیوایم ذمہ داران بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے موقع پرموجودامام بارگاہ کی انتظامیہ اورعزازاداران سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورحق پرست عوامی نمائندوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران کے ہمراہ مقامی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اوران کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی۔رابطہ کمیٹی کے اراکین دستی بم حملے میں شہید ہونے والی بچی بتول کے سوگوار لواحقین سے ملے اور ان سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔

12/3/2016 11:38:07 AM