Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی علماء کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرزاورشیعہ سنی انجمنوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی علماء کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرزاورشیعہ سنی انجمنوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے
 Posted on: 10/28/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی علماء کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرزاورشیعہ سنی انجمنوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے 
سازشی ٹولہ ایک بارپھر شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے معصوم لوگوں کاخون بہارہاہے، احمدسلیم صدیقی
علماء کرام مذہبی رواداری کے فروغ اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے الطاف حسین اورایم کیوایم کاساتھ دیں،سیف یارخان
خورشیدشاہ نے لفظ مہاجرکو گالی قراردیکرتوہین رسالتؐ کی ہے ،علماء کرام
احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان کے ہمراہ حق پرست نمائندوں اورمتحدہ علماء کمیٹی کے انچارج واراکین پرمشتمل 
ایم کیوایم کے وفدکی حافظ محمدسلفی اورمرزایوسف حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
کراچی:۔۔۔28؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹکے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ حق پرست منتخب عوامی نمائندوں،متحدہ علماء کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ دارانہ پرمشتمل وفودکی مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،مختلف امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوں کے اراکین سے ملاقاتوں کاسلسلہ تیسرے روزبھی جاری رہا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان کے ہمراہ حق پرست ارکان اسمبلی شیخ صلاح الدین ،انوررضا،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدنے حافظ محمدسلفی اورعلامہ مرزایوسف حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔حافظ محمدسلفی اورمرزایوسف حسین سے ہونے والی ملاقاتوں میں ایم کیوایم کے وفد نے قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ شہرمیں مذہبی رواداری کے فروغ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اوربھائی چارگی کی فضاء قائم رکھنے کے لئے اپناکرداراداکریں۔وفدنے کہاکہ سازشی ٹولہ ایک بارپھر شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے معصوم وبے گناہ لوگوں کاناحق خون بہارہاہے۔علماء کرام شہرمیں مذہبی رواداری کے فروغ،بھائی چارگی کے قیام اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے شانہ بشانہ رہ کردشمنوں کی سازش کوناکام بنائیں اوراس سلسلے میں ہرممکن تعاون کریں۔اس موقع پرحافظ محمدسلفی اورعلامہ مرزایوسف حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجرکوگالی قراردینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ ایم کیوایم نے خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجرکوگالی قراردینے پربڑااحتجاجی مظاہرہ کرنے اقدام کوسراہتے ہوئے کہاکہ خورشیدگستاخ رسول ؐ ہے جس نے لفظ مہاجرکوگالی قرارہے۔انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کی کاوشوں کوسراہااوراپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں انہوں نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شہیدہونے والے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی،محرم الحرام میں امن ومان کے قیام،فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

4/26/2024 9:18:40 PM