Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم روشن خیال جماعت ہے لیکن ہم مسلما ن ہیں ، لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر خورشید شاہ کے خلاف گستاخی رسول ﷺ کے فیصلے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے، رؤف صدیقی


ایم کیوا یم روشن خیال جماعت ہے لیکن ہم مسلما ن ہیں ، لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر خورشید شاہ کے خلاف گستاخی رسول ﷺ کے فیصلے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے، رؤف صدیقی
 Posted on: 10/28/2014
ایم کیوا یم روشن خیال جماعت ہے لیکن ہم مسلما ن ہیں ، لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر خورشید شاہ کے خلاف گستاخی رسول ﷺ کے فیصلے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیاہے، رؤف صدیقی 
ایم کیوا یم نے کسی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے میں پہل نہیں کی،اعتزاز احسن اپنی لیڈر شپ کو مشورے دیں 
ہمارے بزرگوں نے کلمے کے نام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کیلئے سنت رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئے ہجرت کی
اعتزاز احسن کو لفظ مہاجر کی صحیح تشریح معلوم کرنی ہے تو وہ قرآن و احادیث کا مطالعہ کریں
اعتزاز احسن مذہبی معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور اسے سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش نہ کریں
جناب الطاف حسین سندھ کے ہاری کسانوں کے دل کی آوازہیں سندھ کے عوام ایم کیوا یم کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے
سابق صوبائی وزیر اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کی رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشید سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔28اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے سابق صوبائی وزیر اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ جناب الطاف حسین کے پی پی پی پر گزشتہ برسوں میں بے انتہا احسانات ہیں جب پی پی پی کی حکومت زمین بوس ہونے جارہی تھی تو صرف قائد تحریک تھے جنہوں نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا اور ان کی حکومت کو سہارا دیا ،سند ھ کی مظلوم ، محروم ، سندھی عوام جناب الطاف حسین کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہے اور ایم کیو ایم ہی سندھ کے ہاریوں، کسانوں کے دلوں میں بستی ہے سندھ کے مظلوم شہری کی امیدیں جناب الطاف حسین سے وابستہ ہیں وہی ہمارے رہبر رہنما اور پیر سائیں ہیں،ایم کیو ایم اب سندھ کے لوگوں کی جماعت اور ان کے دل کی آوازہے سندھ کے غریب عوام ایم کیوا یم کا ساتھ اب نہیں چھوڑیں گے،ہندوستان میں ہمارے بزرگوں نے کلمے کے نام پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قیام کیلئے سنت رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنی جاگیریں اور جائیدادیں چھوڑ کر ہجرت کی،بلاول زرداری کی جارحانہ تقریر کے جواب میں جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان اور عوام کو صبر کی تلقین کی تو شاید اسے ہماری کمزوری سمجھا گیا، صوبے میں موجودہ ہیجانی کیفیت ایم کیوایم کی پیدا کردہ نہیں ہے ایم کیوایم نے تما م مشکلات او ر پر یشانیوں کے باوجودہربات برداشت کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی سہ پہر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، سیف یار خان ، اسلم آفرید ی، یوسف شاہوانی اور معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین انکے ہمراہ موجودتھے ۔رؤف صدیقی نے کہا کہ 18اکتوبر کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے ایک رات قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نفرت اور تعصب اور اپنی جاگیر دارانہ سوچ کا اظہار کرتے ہوئے لفظ مہاجر کو چار مرتبہ گالی قرار دیا اورپیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے خورشید شاہ کا بے ربط مقدمہ لڑتے ہوئے جناب الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بعض نام نہاد سیاسی دانشور مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں مہا جر لفظ کی تشریح تارک الوطنی سے کر رہے ہیں لیکن لفظ مہاجر کی تشریح تارک الوطنی نہیں ہے احادیث مبارکہ اور قرآن مجید میں متعدد مقام پر اس لفظ کی تشریح کی گئی ہے کہ جو اللہ او ر اسکے رسول ﷺ کیلئے ہجرت کرتا ہے وہ مہاجر کہلاتا ہے لہٰذا بحیثیت مسلما ن قرآن کے ایک لفظ کو بھی غلط کہنے والاگستاخی قرآن اور گستاخی رسول ﷺ کے زمرے میں آتا ہے لیکن ان سب کے باوجود ہم سے اس بات پراسرارکیا جارہاہے کہ در گزر کیا جائے کیا اس کا سبب یہ ہے کہ خورشید شاہ حکمران طبقے سے ہیں۔ رؤف صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی غیر مسلم گستاخی کرتا تو اسکی پوری بستی کو جلا دیا جاتااور ملکی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے ، ایم کیوا یم ایک روشن خیال اور لبرل جماعت ضرور ہے لیکن لادین جماعت نہیں ہے ہم مسلما ن ہیں اور ایم کیوا یم نے خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر گستاخی رسول ﷺ اور توہین قرآن کے فیصلے کے لئے قانونی طور پر عدالت سے رجوع کر لیاہے ، سینیٹر اعتزاز احسن کو معلوم ہونا چاہئے کہ مکہ سے مدینہ ہجرت اور پھر فتح مکہ کے بعد بھی لفظ مہاجر کی اہمیت اپنی جگہ بر قرا ر رہی تھی اور مختلف غزوا ت میں بھی مہاجروں اور انصار کے پرچم علیحدہ علیحدہ ہوتے تھے اگر انہیں لفظ مہاجرکی صحیح تشریح معلوم کرنی ہے تو وہ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کا مطالعہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعتزاز احسن کے نزدیک ایم کیوایم ان تمام معاملات کی ذمہ دار ہے لیکن دراصل اس سب کا ذمہ دار وہ شخص ہے جس نے یہ جرم کیاہے اور جو لوگ اس جرم کی حمایت میں بیا نات دے رہے ہیں، اعتزاز احسن مذہبی معاملے کو سیاسی رنگ دینے اور اسے سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش ہر گز نا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے ایم کیوایم کی قیادت کو مشورے دینے کے بجائے اپنی لیڈر شپ کو مشورے دیں ، ایم کیو ا یم نے کبھی کسی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنانے میں پہل نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہزاروں ، لاکھوں ایکڑ زمین کے مالک جاگیر دار ، وڈیرے ، سرمایہ دارہمارے انصا رنہیں ہیں ہمارے انصار سندھ کے مظلوم ، غریب ، ہاری کسا ن ہیں جن کے حقوق کے لئے ایم کیو ایم بات کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی،آج سندھ میں صوبے ہوتے تو تھر میں سینکڑوں معصوم بچے اور غریب ہاری نہیں مر رہے ہوتے اور اس افسوس ناک معاملے پر صوبے کے سربراہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جانب سے تضحیک آمیز بیانات دئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کو دہشت گرد کہنے والوں نے ہزاروں بے گناہوں کا ماورائے عدالت قتل کیا اور اس وجہ سے انکی حکومت بھی ختم ہوئی ، ایم کیو ایم کو دہشت گرد کہنے والے بتائیں کہ مرتضیٰ بھٹو کو کس نے قتل کیا؟ اور رحمن ڈکیت اور لیاری گینگ وار کی سرپرستی اور پشت پناہی کو ن کر رہا ہے۔ 


12/4/2016 8:19:57 AM