Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے اور اسی دن سہ پہر تین بجے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا


متحدہ قومی موومنٹ نے خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے اور اسی دن سہ پہر تین بجے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا
 Posted on: 10/26/2014
متحدہ قومی موومنٹ نے خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر اتوار کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے اور اسی دن سہ پہر تین بجے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا 
تجارتی انجمنوں، مارکیٹ یونینوں اور ٹرانسپورٹرز حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم کے یوم سیاہ کی حمایت کرتے ہوئے نہ صرف اپنا کاروبار بند رکھیں بلکہ ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر احتجاج ریکارڈ کرائیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
خالدمقبول صدیقی کا دیگر اراکین کے ہمراہ خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی:۔۔۔25؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سیدخورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجرکوگالی قراردینے پر26؍اکتوبربروزاتوارکادن یوم سیاہ منانے اوراس دن سہ تین بجے شاہراہ قائدین اورشاہراہ فیصل کے سنگم (نورانی کباب ہاؤس)پربڑااحتجاجی مظاہرہ کرنے کااعلان کیا ہے،انہوں نے تجارتی انجمنوں،مارکیٹ یونینوں اورٹرانسپورٹرزحضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم کے یوم سیاہ کی حمایت کرتے ہوئے اپنا کاروبارنہ صرف بندرکھیں بلکہ احتجاجی مظاہرے میں بھی ایم کیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکراپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔26 اکتوبر کویوم سیاہ اوراحتجاجی مظاہرے کے اعلانات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں کیے ۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ خورشیدشاہ کی جانب سے سنتّ ہجرت اوراس سنتّ ہجرت کواپنانے والے جومہاجرکہلاتے ہیں گالی قراردیکرپوری ملت اسلامیہ کوگالی دی ہے۔انہوں نے کہاکہ تین گھنٹے قبل ایم کیوایم نے اس کے خلاف یوم سیاہ بنانے کافیصلہ کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح خورشیدشاہ کی جانب سے ایک سنّت عظیم کی نفی کی گئی تھی ہم نے تمام مکاتب فکرکے ماننے والے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس احتجاج میں ہمارے ساتھ شریک ہوں جس کے بعد کراچی میں ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواورلندن سیکریٹریٹ سمیت ایم کیوایم کے دنیابھرمیں قائم تنظیمی دفاترمیں اس عظیم سنتّ کے ماننے والے عوام کی ٹیلی فون کالزآئیں جنہوں نے یومِ سیاہ کے اقدام کوسراہاگیاہم ان کے ممنون ومشکورہیں۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اعلان کیاکہ متحدہ قومی موومنٹ آج 26اکتوبربروزاتوارکویوم سیاہ ماننے کے ساتھ ساتھ اسی دن سہ تین بجے شاہراہ فیصل اورشاہراہ قائدین کے سنگم نورانی کباب ہاؤس پرایک بڑااحتجاجی مظاہرے کابھی انعقادکرنے جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوکہ یہ مظاہرے ملک بھرمیں اورصوبے سندھ کے ہرشہرمیں منعقدکیے جائیں گے لیکن کراچی میں کامظاہرہ مرکزی مظاہرہ ہوگا۔انہوں نے ٹرانسپورٹرزحضرات،تاجروں اور صنعتکاروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتوارکوپاکستان بھرمیں اپنا کاروبارمکمل بند رکھیں بلکہ ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہروں بھی بھرپوراندازمیں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ وہ سنّت عظیم کے ماننے والے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جولوگ صوبے کی تقسیم کوغداری قراردے رہے ہیں خودآئین کے آرٹیکل کا شکار ہوسکتے ہیں۔آئین میں صوبے بنانے کے حوالے سے واضح شق موجودہے۔


4/18/2024 9:01:07 PM