Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز،مختلف امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیاگیا


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز،مختلف امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیاگیا
 Posted on: 10/25/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کے وفودکی علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز،مختلف امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوں سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیاگیا
سازشی ٹولہ ایک بارپھر شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے مسلک کی بنیادپرمعصوم وبیگناہ لوگوں کاناحق خون بہارہاہے، رابطہ کمیٹی
مذہبی رواداری کے فروغ اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے الطاف حسین اورایم کیوایم کی خدمات قابل ستائش ہیں،عباس کمیلی ،مفتی نعیم
عبدالحسیب ،احمدسلیم صدیقی اورعارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ دیگرذمہ داران کی علامہ عباس کمیلی اورمفتی نعیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
کراچی:۔۔۔25؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹکے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرسال گذشتہ کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ حق پرست منتخب عوامی نمائندوں،متحدہ علماء کمیٹی کے ارکان اوردیگرشعبہ جات کے ذمہ دارانہ پرمشتمل وفودکی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ عظام ، مذہبی اسکالرز، مفتیان ،خطباء ،مختلف امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین اورشیعہ سنی انجمنوں کے اراکین سے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب ،احمدسلیم صدیقی اورعارف خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی انوررضا،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدنے یکم محرم الحرام کو جعفریہ الائنس کے سربراہ سینیٹرعلامہ عباس کمیلی اورجامعہ بنوریہ سائیٹ کے منتظم اعلیٰ مفتی نعیم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔علامہ عباس کمیلی اور مفتی نعیم سے ہونے والی ملاقاتوں میں ایم کیوایم کے وفدنے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی اورمفتی نعیم کے داماد مولانا مسعودکی المناک شہادتوں پردلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورانہیں قائدتحریک الطاف حسین کاپیغام پہنچایااورشہرمیں مذہبی رواداری کے فروغ ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اوربھائی چارگی کی فضاء قائم رکھنے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کے شانہ بشانہ رہ کراپناکرداراداکریں۔وفدنے کہاکہ سازشی ٹولہ ایک بارپھر شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کے لئے مسلک کی بنیادپرمعصوم وبے گناہ لوگوں کاناحق خون بہارہاہے،علی اکبرکمیلی اورمولانامسعودکی شہادت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اس موقع پرعلامہ عباس کمیلی اورمفتی نعیم نے شہرمیں مذہبی رواداری کے فروغ،بھائی چارگی کے قیام اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کی خدمات کوسراہااورایم کیوایم کے وفدکواپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں انہوں نے علی اکبرکمیلی شہیداورمولانا مسعود شہید سمیت فرقہ وارانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں شہیدہونے والے تمام شہداء کی مغفرت اوران کے درجات کی بلندی،محرم الحرام میں امن ومان کے قیام،فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرکے لئے خصوصی دعائیں کیں۔


4/24/2024 7:03:07 PM