Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علمائے کرام اور عوام محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں،الطا ف حسین


علمائے کرام اور عوام محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان برقرار رکھیں،الطاف حسین
 Posted on: 10/25/2014
علمائے کرام اور عوام محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں،الطاف حسین
محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے اس مہینے کی حرمت کا احترام نہ کرنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں،علمائے کرام،مشائخ عظام،ذاکرین،مذہبی اسکالرز اورتمام مکاتب فکرکے عوام سے الطاف حسین کی اپیل
محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے جس کااحترام ملت اسلامیہ پر ہر حال میں لازم ہے،ہلال محرم الحرام کے موقع پرخصوصی پیغام
لندن۔۔۔25، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، مذہبی رواداری اور امن و امان برقرار رکھیں اور عقیدہ ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں ۔ہلال محرم الحرام کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے اور ملت اسلامیہ پرمحرم الحرام کا احترام ہر حال میں لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ محر م الحرام کا مہینہ مسلم امہ کو مسلکی اور فقہی تضادات میں الجھنے کے بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے اور محرم الحرام کے مہینے کی حرمت پامال کرنے والے عناصر کسی طرح بھی مسلم امہ کے دوست نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور عوام سے بھی خصوصاً اپیل کی کہ وہ محرام الحرام کے دوران مجالس ، جلوس ، خطبات اورمحافل میں شرکت کریں تاکہ بھائی چارگی ، فرقہ وارانہ اتحاد اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر میں موجود ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کوبرقراررکھنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں مختلف مکاتب فکر کے بزرگوں اور نوجوانوں پر مشتمل امن کمیٹیاں تشکیل دیں تاکہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی جاسکے اور محرم کے مہینے کی حرمت کا احترام نہ کرنے والے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا یا جاسکے ۔

4/22/2024 11:56:23 PM