Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی
 Posted on: 10/24/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی
للہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ اس نے ایک علمی خزانے اوراصولوں کیلئے جدوجہد کرنے والی ایک نڈرشخصیت کو دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھا۔ الطاف حسین 
ملک کی جڑوں میں دیمک لگ گئی ہے اورکچھ سمجھ نہیں آتاکہ ملک کوکس طرف لے جایاجارہاہے۔الطاف حسین
آپ اورآپکے تمام عقیدت مندوں سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔الطاف حسین کی مولانافضل الرحمن سے گفتگو
مارنے والے سے بچانے والابڑاہے۔مولانافضل الرحمن
لندن۔۔۔ 24 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ۔ جناب الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک کے لوگ ایک گھرکے افرادکی مانندہوتے ہیں اورگھر کے کسی فردکوکوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اس کااحساس گھرکے ہرفردکوکرناچاہیے ، یہ اسلام کی تعلیمات بھی ہیں اور معاشرتی اقداراورتہذیبی تقاضوں کاحصہ بھی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ میں شریک ہوں۔ ہمیں آپ پر ہونے والے خودکش حملے کے واقعہ پر شدیددکھ پہنچاہے اورہم اس واقعہ پر آپ اورآپ کے تمام عقیدت مندوں اور کارکنوں سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہیں کہ اس نے ایک علمی خزانے اوراصولوں کیلئے جدوجہد کرنے والی ایک نڈرشخصیت کو دشمنوں کے شرسے محفوظ رکھا۔جناب الطاف حسین نے خودکش حملے کی شدیدمذمت اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک کی جڑوں میں دیمک لگ گئی ہے اورکچھ سمجھ نہیں آتاکہ ملک کوکس طرف لے جایاجارہاہے۔انہوں نے دھماکے میں جے یوآئی کے کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پر مولانا فضل الرحمن سے تعزیت کی اورزخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ مولانا فضل الرحمن نے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت وہمدردی اوریکجہتی کااظہار کرنے پر جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے رہنماؤں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ مارنے والے سے بچانے والابڑاہے۔انہوں نے جناب الطاف حسین کیلئے بھی دعاکی اوران کے لئے نیک جذبات کااظہارکیا۔

4/19/2024 11:35:41 PM