Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا معروف سماجی رہنماء مولانا عبدالستار ایدھی کوفون ، ڈکیتی کی مذموم واردات پرہمدردی کا اظہار کیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا معروف سماجی رہنماء مولانا عبدالستار ایدھی کوفون ، ڈکیتی کی مذموم واردات پرہمدردی کا اظہار کیا
 Posted on: 10/24/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا معروف سماجی رہنماء مولانا عبدالستار ایدھی کوفون ، ڈکیتی کی مذموم واردات پرہمدردی کا اظہار کیا
آپ نے پوری زندگی غریب ، معصوم اور دکھی عوام کیلئے صرف کردی ہے جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔الطاف حسین
ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔الطاف حسین
چوری ہونے والی رقم اور زیورات غریب یتیم اور مسکینوں کی امانت تھی ،اسکے چوری ہو نے پر مجھے شدید تکلیف پہنچی ہے۔مولاناعبدالستارایدھی
لندن:۔۔24 ؍ اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف سماجی رہنماء مولانا عبدالستار ایدھی کوفون کرکے ان کے مرکزپرہونے والی ڈکیتی کی مذمو م واردات پرہمدردی کا اظہار کیا ۔ مولاناعبدالستارایدھی سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ مالی نقصان اپنی جگہ ہوتا ہے مگر غریبوں اور مسکینوں کے حق کے چھن اور چوری ہوجانے کے دکھ کا مداوا ممکن نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مولانا عبدالستار ایدھی کی دکھی اور غریب عوام کیلئے فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری زندگی غریب ، معصوم ، پریشان حال ، مسکین اور دکھی عوام کیلئے صرف کردی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ اس موقع پر عبدالستار ایدھی نے جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوری ہوجانے والی رقم اور زیورات غریب یتیم اور مسکینوں کی امانت تھی اور اس کے چوری ہوجانے پر مجھے شدید تکلیف پہنچی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ حکومت ملزمان کو فی الفور گرفتار کرے گی ۔آخر میں جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عبدالستار ایدھی کے آفس میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

4/18/2024 10:59:17 AM