Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت علماء کرام مشائخ عظام کااجتماع؍مجموعی خبر


ایم کیوایم کے تحت علماء کرام مشائخ عظام کااجتماع؍مجموعی خبر
 Posted on: 10/23/2014
ایم کیوایم کے تحت علماء کرام مشائخ عظام کااجتماع؍مجموعی خبر
کراچی:۔۔۔
محرم الحرام میں مذہبی رواداری وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے زیراہتمام جمعرات کے شام بڑا اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہواجس میں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ،مشائخ عظام ،مساجدوامام بارگاہوں کے منتظمین اورمذہبی اسکالرزنے شرکت کی ۔اجتماع سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا اورمحرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کی اپیل کی۔ٹھیک ساڑھے 6بجے جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پرآمدکااعلان ہوااس موقع پرمحفل میں شریک تمام علمائے کرام ،مشائخ عظام نے جناب الطاف حسین کودعاؤں کے ساتھ سلام پیش کیااوران کی مذہبی رواداری وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے جاری عملی جدوجہدکی کامیابی اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں بھی کیں۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطابل میں انتہائی اہم باتیں کیں اورمتحدہ بین المسلمین فورم کی معطلی کے اعلان سمیت متعدداہم اعلانات بھی کیے ۔ جناب الطاف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے دوگھنٹے تک جاری رہاجس میں علماء کرام ،مشائخ عظام ،مذہبی اسکالرزاورمختلف امام بارگاہوں اورمساجدکے منتظمین نے جناب الطاف حسین سے گفتگوبھی کی اورجناب الطاف حسین کی جدوجہدکی حمایت وتائیدکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشیدشاہ کی جانب سے لفظ مہاجرکوگالی قراردینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی خورشیدشاہ کے خلاف متفقہ طورپرقراردادمنظورکی اورمطالبہ کیاکہ خورشیدلفظ مہاجرکوگالی قراردینے پرمعافی مانگیں۔قبل ازیں اجتماع سے علامہ عباس کمیلی،ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی اورڈاکٹرحافظ جمیل راٹھور سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبادمیں علمائے کرام ومشائخ عظام کے اجتماع کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے،اس سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ میں بڑاپنڈال تیارکیاگیاتھاپنڈال میں سامنے کی جانب سادہ اسکرین لگائی گئی تھی جس پر’’علماء کرام ،مشائخ عظام اورمذہبی اسکالرزسے محرم الحرام میں مذہبی رواداری وفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے لئے جناب الطاف حسین کا خطاب ‘‘ جلی حروف میں تحریرتھا۔اسٹیج کے سامنے علماء کرام ومشائخ عظام کی نشستوں کے لئے راؤنڈٹیبلزلگائی گئی تھیں جہاں تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ومشائخ عظام ، خطیبان ،مفتیان ،مذہبی اسکالرزاورمنتظمین اپنے وفودکے ہمراہ براجماں تھے۔پنڈال میں نمازکے لئے خصوصی انتظام کیاگیااوراس سلسلے میں جگہ مختص کی گئی تھی۔اجتماع کے اختتام پرمعروف مذہبی اسکالرفیروزالدین رحمانی نے اجتماعی دعاکرائی جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے،محرم الحرام کے دوران امن وامان ،ایم کیوایم کے کارکنان سمیت دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونیوالے افرادکی مغفرت، ملک کی بقاء وسلامتی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعاکرائی۔

12/5/2016 4:32:04 AM