Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین کی شدید مذمت


مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین کی شدید مذمت
 Posted on: 10/23/2014
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین کی شدید مذمت 
قرآن و سنت کی روشنی میں لفظ مہاجر کی بے حرمتی پر فتویٰ جاری کیاجائے گا ، احتجاجی پروگرام کا انعقاد اور بھوک ہڑتال کی جائے گی 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں علمائے کرام کا جناب الطاف حسین سے گفتگو میں اظہار خیال 
کراچی ۔۔۔23، اکتوبر2014ء 
مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہاجر کی توہین کی شدید الفاظ مذمت کی ہے اور اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں لفظ مہاجر کی بے حرمتی پر فتویٰ جاری کیاجائے گا ، اس کے خلاف احتجاجی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے اور بھوک ہڑتال کی جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار علمائے کرام نے جمعرات کی شب لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں جناب الطا ف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ معروف عالم دین عون محمد نقوی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اپنے آپ کو سید کہتا ہے اس نے لفظ مہاجر کی توہین کی ہے ، اسی طرح سے اللہ نے حضرات ابراہیم کیلئے لفظ شیعہ کا ستعمال کیا ،لفظ شیعہ کے ساتھ شیعہ کافر لگایا جاتا ہے اسی طرح سے لفظ مہاجر،ہم علماء ابھی لفظ مہاجر کی توہین پر ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دینے اور بھوک ہڑتال کرنے کو تیار ہیں ۔ علامہ ڈاکٹر جمیل راٹھو ر نے جناب الطا ف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو جھوٹے مقدمے جو آپ کے خلاف بنائے گئے تھے وہ اپنی موت آپ مرگئے جس پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک لیڈر نے لفظ مہاجر کو گالی دی تو یقیناًوہ مہاجر قوم کو بھی گالی دے رہا تھا ،لفظ مہاجر کو بھی گالی دے رہا تھا اگر وہ مہاجر لفظ کو گالی دے رہا تھا تو وہ قرآن کا میڈیا پر ببانگ دہل انکار کررہا تھا اس لئے کہ قرآن نے مہاجرین کو اولین قرار دیا اور کہا کہ ’’ آج میرے گھر بیت اللہ کو چھوڑ کر جو مہاجر بن گئے ہیں اللہ نے ان سے اجر کاوعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر خورشد شاہ نے لفظ مہاجر کوگالی دی تو یہی مہاجر اسلام کی سربلندی کیلئے جارہے تھے ، ہمارے اآباؤ اجداد گھربار چھوڑ کر پاکستان آئے تو وہ بھی اسلام کیلئے آئے تھے ۔ یہی مہاجر آئے تھے تو پاکستان آج ہرا بھرا نظر آرہا ہے ۔، ہم ساری چیزیں فراموش کرکے لفظ مہاجرحرمت سینہ سپر ہوجائیں گے ۔ مولانا اسد دیو بندی نے جناب الطا ف سے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہمارے لئے آپ کی تقریر سے راہیں کھلی ہیں ، ہرشخص کوشش کرے گا کہ اس پر عمل کرے اور الطاف حسین کا پیغام تما م حضرات کیلئے قابل قبول ہے ۔ سنی تحریک کے راشد قادری نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ جو بھی اتحاد بین المسالک اور ا تحاد بین المسلمین کیلئے قدم اٹھائیں گے سنی تحریک آپ کے ساتھ ہوگی۔علامہ علی کرار نقوی نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف ایک تحریک کے قائد ہیں بلکہ میں آپ کو قائد مظلومین کہہ کر مخاطب کروں گا ، غریب کا کوئی مذہب و مسلک نہیں ہوا کرتا اس کی تحریک ملت اسلامیہ کیلئے ہوا کرتی ہے ۔جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی ناظم مفتی حماد اللہ مدنی نے کہا کہ ہم پانچ چھ سال سے ایم کیوایم کے تحت ہونے والے علماء کے اجتماع میں حاضری دے رہے ہیں ،فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اس شہر میں آپ کی ہدایت پرجو آگے بڑھتا ہے اور عمل کرتا ہے تو اس کو قاتل جینے نہیں دیتے ، آپ نے محرم میں اس پروگرام کا انعقاد کیا یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروقؓ کی شہادت کا دن ہے ، دس محرم امام علی مقام حضرت حسین کی شہادت کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے علماء کا ایک ایسا گلدستہ سجایا ہے جو کسی پارٹی اور لیڈر کی زیر قیادت ہمیں دیکھنے کو نہیں ملتا ہے ۔ جماعت اہل سنت کراچی کے نائب ناظم اعلیٰ محمد ناصر خان قادری جناب الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور ربیع الاول کے حوالے سے رواداری کے قیام کیلئے اس طرح کی محافل کا انعقاد کرنا علماء کی ذمہ داری بنتی ہے ، بدقسمتی یہ ہے ہم علمائے اکٹھے نہیں بیٹھتے لیکن آپ کے توسط سے ملکر بیٹھنے کا موقع مل جاتا ہے ، آپ کے نمائندے حکومت میں ہوں یا نہ ہوں ہر موقع پر سرگرم رہتے ہیں ۔ ایک اور عالم دین نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے تمام علماء کی طرف سے جھوٹے مقدمات ختم ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کی جو تحریک چلائی ہے اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی کی عصبیت کی سخت مذمت کرتے ہیں ، ہماری پارٹی کا یہ منشور ہے کہ اس ملک میں انتظامی صوبے بننے چاہئے ہمیں قائد مجاہد ملت عبد الستار نیازی نے قومی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ اس ملک میں صوبے بننے چاہئے ۔

4/25/2024 5:34:07 PM