Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کی گاڑی پر ہونیوالا خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین


جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کی گاڑی پر ہونیوالا خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 10/23/2014
جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کی گاڑی پر ہونیوالا خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
بم دھماکے کے نتیجے میں جے یوآئی کے کئی کارکنوں کے شہیدوزخمی ہونے قائدتحریک الطاف حسین کااظہارافسوس
خودکش حملے میں مولانافضل الرحمن کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہیں۔ الطا ف حسین
کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ پر مولانافضل الرحمن اورانکے تمام عقیدت مندوں،جے یوآئی کے تمام قائدین اورکارکنوں سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکرتے ہیں ۔الطاف حسین
دہشت گرد عناصر نے خودکش حملوں،بم دھماکوں اورتخریبی کارروائیوں کی شکل میں پاکستان پر غیراعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے
سیاسی قائدین، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اوردیگراکابرین کو چن چن کرشہیدکیاجارہاہے ، پولیس، رینجرز، ایف سی اورمسلح افواج اوران کے مراکزکونشانہ بنایا جارہا ہے
دہشت گردی کے ذریعے معصوم شہریوں کوخون میں نہلانے والے سفاک عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
لندن۔۔۔23 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسہ عام کے موقع پرجے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کی گاڑی پر ہونیوالے خودکش حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس دھماکے کے نتیجے میں جے یوآئی کے کئی کارکنوں کے شہیدوزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے اور اس خودکش حملے میں مولانافضل الرحمن کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کاشکراداکیاہے۔اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ دہشت گرد عناصر نے خودکش حملوں،بم دھماکوں اورتخریبی کارروائیوں کی شکل میں پاکستان پر ایک غیراعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے دوران سیاسی قائدین، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اوردیگراکابرین کو چن چن کرشہیدکیاجارہاہے ، پولیس، رینجرز، ایف سی اورمسلح افواج اوران کے مراکزکونشانہ بنایا جارہا ہے۔آج صبح بھی کوئٹہ کی ہزارہ برادری کے افرادکی بس اورایف سی پر بھی سفاکانہ فائرنگ کی گئی جس سے کئی معصوم وبے گناہ افرادشہیدہوگئے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بڑے پیمانے پر ہونیوالی دہشت گردی اس امرکاتقاضہ کرتی ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحدہوجائے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف مسلح افواج کی ہرطرح سے حمایت کرے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کوئٹہ میں ہونے والے واقعہ پر ہم مولانافضل الرحمن اورانکے تمام عقیدت مندوں،جے یوآئی کے تمام قائدین اورکارکنوں سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکرتے ہیں ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کوشہادت کادرجہ عطاکرے ، ان کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے اورزخمیوں کوجلدصحت یاب کرے۔ انہوں نے وفاقی وصوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ دہشت گردی کے ذریعے معصوم شہریوں کوخون میں نہلانے والے سفاک عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اوردہشت گردی کے اس بڑھتے ہوئے عفریت پر قابوپانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں۔ 

12/6/2016 6:13:43 AM