Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ ہزارہ گنجی میں دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کاا ظہار مذمت


کوئٹہ ہزارہ گنجی میں دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کاا ظہار مذمت
 Posted on: 10/23/2014
کوئٹہ ہزارہ گنجی میں دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل پر الطاف حسین کاا ظہار مذمت 
بہیمانہ قتل کی کارروائی محرم الحرام سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ قرار دیا ہے، الطا ف حسین 
ماضی میں بھی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کا بیدردی سے قتل کیاجاتا رہا ہے ، الطا ف حسین 
کوئٹہ میں اہل تشیع ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیاجائے ، الطاف حسین 
مقتولین کے سوگوار لواحقین اور ہزارہ برادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار ، زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے الطاف حسین کی دعا
لندن۔۔۔23، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں ہزارہ گنجی میں دہشت گردوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 8افراد کے بہیمانہ قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو محرم الحرام سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہزارہ گنجی میں بس پر فائرنگ کرکے بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد درندہ صفت ہیں اور مسلم امہ کے مسالک کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کا بیدردی سے قتل کیاجاتا رہا ہے اور ان قتل و غارتگری کی کارروائیوں میں ملوث سفاک دہشت گرد وں کا قانون کی گرفت سے محفوظ رہنا ملک بھر کے پرامن اور محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارسوگوار لواحقین اور ہزارہ برادری سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطاکرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ ہزارہ گنجی میں بس پر فائرنگ کرکے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع افراد کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، محرم الحرام سے قبل فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اور عملی اقدامات کئے جائیں ، اہل تشیع ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کیاجائے اور فرقہ واریت میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

4/26/2024 1:17:57 PM