Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان صرف اور صرف مہاجروں کے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے ، بسمہ آصف سکھیرا


پاکستان صرف اور صرف مہاجروں کے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے ، بسمہ آصف سکھیرا
 Posted on: 10/22/2014
پاکستان صرف اور صرف مہاجروں کے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے ، بسمہ آصف سکھیرا
خورشید شاہ کا بیان انتہائی شرمناک ہے جس سے کروڑوں افراد کی دل آزاری ہوئی ، اقبال قریشی
لفظ مہاجر کو گالی کہنے اور مہاجروں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر خورشید شاہ کے خلاف ایم کیو ایم لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
لاہور۔۔۔۔22 اکتوبر2014
متحدہ قومی موومنٹ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے لفظ مہاجر کو گالی کہنے اور مہاجروں کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پر خورشید شاہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بسمہ آصف سکھیرا، اراکین صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب خالد اعوان ، محمد غوث ، سینٹرل پنجاب کے قائم مقام صدر اقبال قریشی ، سیکریٹری جنرل رانا اشرف ایڈووکیٹ اور لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر سید ارتضیٰ حسین کاظمی سمیت ذمہ داران ، کارکنان و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی جنہوں نے خورشیدہ شاہ کے خلاف مذمتی بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ آصف سکھیرا اور اقبال قریشی نے کہا کہ پاکستان صرف اور صرف مہاجروں کے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے اور لفظ مہاجر کو گالی دینے والے شاید اسلام کی تعلیمات سے غافل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کا بیان انتہائی شرمناک ہے جس سے سندھ و پنجاب سمیت پاکستان بھر کے کروڑوں افراد کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے خورشید شاہ کے خلاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے تعصبانہ رویے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ 


12/9/2016 9:21:37 AM