Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

غریب سندھیوں کوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروں سے آزادکراناچاہتاہوں۔الطاف حسین


غریب سندھیوں کوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروں سے آزادکراناچاہتاہوں۔الطاف حسین
 Posted on: 10/20/2014
غریب سند ھی صدیوں پہلے جس حال میں تھا آج بھی اسی کسمپرسی میں زندگی گزاررہاہے جبکہ وڈیرے سندھ کے نام پر اپنے محلات اورجاگیریں بنارہے ہیں
جس معاشرے میں اونچ نیچ کی تفریق ،عدم مساوات اورمعاشی ناہمواری ہو وہاں انصاف کامعاشرہ قائم نہیں رہ سکتا
سندھ کے وڈیروں کو خوف ہے کہ اگرایم کیوایم سندھ بھر میں پھیلتی رہی تو غریب ہاری ا نکی قیدسے آزادہوجائیں 
گے اسی لئے وہ غریب سندھیوں کوسندھ کے نام پربھڑکا رہے ہیں
تمام ترپروپیگنڈوں کے باوجودسندھی بھائیوں نے میراہاتھ تھام لیاہے اور اب کوئی بھی مجھے ان سے دورنہیں کرسکتا
ایم کیوایم نے غریبوں کاصرف نعرہ نہیں لگایابلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کو اسمبلیوں میں بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابربٹھایا 
ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل آفس پر زونل کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داروں سے فون پرگفتگو
لندن۔۔۔20 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اوردیگرغریب سندھیوں کوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروں سے آزادکراناچاہتاہوں اسی لئے سندھ کے وڈیرے غریب سندھیوں کوسندھ کے نام پر ایم کیوایم کے خلاف بھڑکارہے ہیں لیکن اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہدسے نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل آفس پر زونل کمیٹی،سیکٹرزکمیٹیوں کے ارکان اوردیگرذمہ داروں سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے مہاجروں کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں اورحق تلفیوں کے خاتمے کیلئے تحریک بنائی لیکن جب میں نے پورے ملک کانظام کودیکھاتوپتہ چلاکہ پاکستان کاپورا نظام ہی گلا،سڑااور فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ ہے جس میں صرف اسی کی عزت ہے جس کے پاس دولت کے انبارہوں ، اسی کی عدالت اوراسی کیلئے انصاف ہے جس کے پاس دولت کے انبارہوں جبکہ غریبوں کودوسرے درجے کاشہری سمجھاجاتاہے۔ میں اسی نتیجہ پر پہنچاکہ مہاجروں، سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں،بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں اور ہزارے وال سمیت تمام قومیتوں کے مسائل یکساں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام ہویادنیاکے کسی بھی مذہب یاکسی بھی مہذب معاشرے میں عزت کامعیارکسی بھی صورت میں دولت پر نہیں اور جس معاشرے میں اونچ نیچ کی تفریق ہوتی ہے ،عدم مساوات ہوتی ہے اورمعاشی ناہمواری ہوتی ہے وہاں انصاف کامعاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان بھر کے تمام غریب ومحروم عوام کومعاشرے میں برابرکاحق دلانے کیلئے مہاجرقومی موومنٹ کومتحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرکے ملک گیرجدوجہدشروع کی۔ ایم کیوایم نے غریبوں کاصرف نعرہ نہیں لگایابلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بڑے بڑے جاگیرداروں اوروڈیروں کے برابربٹھایااوربتایاکہ اگرعزت جاگیرداروں اوروڈیروں کی ہے تو غریب ومتوسط طبقہ کی بھی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی اس جدوجہدکے نتیجے میں جب سندھ کے غریب ہاری، کسان، نوجوان اورغریب عوام تیزی سے ایم کیوایم کے قریب آنے لگے اورایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے لگے توسندھ کے وڈیروں کویہ خوف ہوگیاکہ اگرایم کیوایم اسی طرح سندھ بھر میں پھیلتی رہی توسندھ بھرکے تمام غریب ہاری اورنوجوان وڈیروں کی قیدسے آزادہوجائیں گے اسی لئے سندھ کے وڈیروں نے غریب سندھیوں کوسندھ کے نام پربھڑکاناشروع کردیاہے ۔انہوں نے سندھ کے باشعورنوجوانوں سے کہاکہ وہ اندرون سندھ کے ایک ایک شہر، ایک ایک قصبہ اورگوٹھ میں جاکردیکھیں کہ غریب سند ھی صدیوں پہلے جس حال میں رہتاتھا آج بھی اسی کسمپرسی کی زندگی گزاررہاہے اورسندھ کے وڈیرے سندھ کے نام پر اپنے محلات اورجاگیریں بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں سندھ کے غریب ہاریوں، کسانوں اوردیگرغریب سندھیوں کوظالم وڈیرں کے ظلم اورجبر کی زنجیروں سے آزاد کرانا چاہتا ہوں اور اب کوئی بھی طاقت مجھے سندھ کے حقوق کی جدوجہدسے نہیں روک سکتی ،تمام ترپروپیگنڈوں کے باوجودسندھی بھائیوں نے میراہاتھ تھام لیاہے اور اب کوئی بھی مجھے ان سے دورنہیں کرسکتا۔اس موقع پر حیدرآبادزون کے سندھی بولنے والے ذمہ داران وکارکنانے جناب الطا ف حسین کویقین دلایاکہ وڈیرے اب چاہے جتنے بھی پروپیگنڈے کرلیں اب وہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے اورغریب سندھی عوام اپنے حقوق لے کررہیں گے۔ 

4/19/2024 8:22:07 AM