Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکن سید مجتبیٰ حسن کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے


حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکن سید مجتبیٰ حسن کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے
 Posted on: 10/15/2014
حیدرآباد میں ایم کیوایم کے کارکن سید مجتبیٰ حسن کو مسلح دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے
سید مجتبیٰ حسن شہید کو تین گولیاں لگیں، فائرنگ کے باعث موٹرسائیکل گرنے سے تینوں بچے چھ سالہ بیٹی وجیہہ زہرا، چار سالہ بیٹی حریم زہرا اور تین سالہ بیٹا نقی زیدی زخمی ہوگئے 
سید مجتبیٰ حسن شہید سماجی سرگرمیاں بھی انجام دیتے تھے، وہ انجمن حیدری کربلا دادن شاہ کے صدر تھے اورقدم گاہ مولاعلی پر زیارتوں کے انتظامات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے
سید مجتبیٰ حسن شہید کی نماز جنازہ کل بعد نمازظہر ادا کی جائے گی، شہید کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا
حیدرآباد۔۔۔15 اکتوبر2014ء
بدھ کی شب حیدرآبادمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکن سیدمجتبیٰ حسن شہید کواسٹیشن روڈپر مسلح دہشت گردوں نے اس وقت باقاعدہ نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جب وہ موٹرسائیکل پر اپنے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے۔ سید مجتبیٰ حسن شہیدکوتین گولیاں لگیں، فائرنگ کے باعث حسن علی کی موٹرسائیکل بھی الٹ گئی جس سے موٹرسائیکل پر سوار سید مجتبیٰ حسن کے تینوں بچے چھ سالہ بیٹی وجیہہ زہرا، چارسالہ بیٹی حریم زہرا اورتین سالہ بیٹا نقی زیدی زخمی ہوگئے ۔ سیدمجتبیٰ حسن کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل انچارج نویدشمسی، زونل کمیٹی کے دیگرارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی ۔ ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں نے سیدمجتبیٰ حسن شہید کے چھوٹے بھائی حسن رضا اوردیگرلواحقین کودلاسہ دیا۔سیدمجتبیٰ حسن شہیدعرف کاکا بھائیکی عمر46سال تھی ، ان کے پسماندگان میں بیوہ اورچاربچے شامل ہیں۔شہید کے سب سے چھوٹے بچے اصغرزیدی کی عمر چار ماہ ہے سیدمجتبیٰ حسن شہید ایم کیوایم کے سیکٹرڈی کے یونٹ 5 ۔اے کے سرگرم کارکن تھے ۔سیدمجتبیٰ حسن شہید سماجی سرگرمیاں بھی انجام دیتے تھے اوروہ انجمن حیدری کربلادادن شاہ کے صدر تھے اورقدم گاہ مولاعلی پر زیارتوں کے انتظامات میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے۔ سیدمجتبیٰ حسن شہید کا پوراگھرانہ ایم کیوایم سے وابستہ ہے،ان کے چھوٹے بھائی حسن رضا تلک چاڑی سے سابق حق پرست نائب یوسی ناظم بھی رہ چکے ہیں ۔ سیدمجتبیٰ حسن شہید کی نمازجنازہ کل بروز جمعرات بعدنمازظہراداکی جائے گی جس کے بعدشہیدکے جسدخاکی کومقامی قبرستان میں سپردخاک کیاجائے گا۔

12/10/2016 4:20:07 PM