Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں میں تمام تر خطرات کے باوجود پیغام حق پرستی کو فروغ دیتے رہیں گے، بیرسٹر سیف


خیبر پختونخوا اور فاٹا میں میں تمام تر خطرات کے باوجود پیغام حق پرستی کو فروغ دیتے رہیں گے، بیرسٹر سیف
 Posted on: 10/15/2014
خیبر پختونخوا اور فاٹا میں میں تمام تر خطرات کے باوجود پیغام حق پرستی کو فروغ دیتے رہیں گے، بیرسٹر سیف 
پاکستان اور برطانیہ کی حکومتیں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کو دھمکی آمیز خطوط کا سنجیدگی سے نوٹس لیں بیرسٹر سیف 
پشاور کے زبیل پیلس میں ایم کیوایم خیبرپختونخوا چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، مالاکنڈ ، کوہاٹ اور کرک ڈسٹرکٹس کے عہدیداران کے تعارفی اجلا س سے خطاب 
کراچی ۔۔۔15، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ صوبہ خیبر پختونخواہ و فاٹا کے صوبائی صدر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب ایوانوں میں بھیج کر ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام میں عملی طو رپر دراڑاور پرامن اور جمہوریت انقلاب کی بنیاد رکھی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے زبیل پیلس میں ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے پشاور سمیت چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، صوابی ، مالا کنڈ ، کوہاٹ اور کرک ڈسٹرکٹس کے ذمہ داران کے ایک تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی خیبرپختونخوا ، کشمیر کے اراکین ڈاکٹرعمر گل عادل ، ڈاکٹر نوبت خان بھی موجود تھے ۔ بیرسٹر سیف نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست منتخب اراکین کو دھمکی آمیز خطوط کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دھمکی آمیز خطوط کے بعد ملک اور بیرون ممالک میں مقیم کروڑوں پاکستانیوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کی خکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کے دھمکی آمیز خطوط کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے عہدیداران کی کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں میں تمام تر خطرات کے باوجود پیغام حق پرستی کو فروغ دیتے رہیں گے اور خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے جمہوری اور پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اجلاس کے آخر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ 

12/3/2016 5:42:05 AM