Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت


خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 10/15/2014
خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت 
خود کش دھماکہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے، الطاف حسین 
پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں اور ان کے متعدد ٹھکانوں کا خاتمہ کیا، الطاف حسین 
وادی تیراہ میں خود کش دھماکہ اس بات کا متقاضی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو مزید تیز تر کیاجائے اور اسے ملک میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے مطابق وسعت دی جائے، الطاف حسین 
دہشت گردی کے باعث امن و امان ، معاشی اور اقتصادی صورتحال بد تر ہوتی جارہی ہے ، ملک میں کوئی سرمایہ کاری تو کجا کھیلنے کیلئے آنے کو تیار نہیں ہے، الطاف حسین 
خود کش بم دھماکہ میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔15،اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں خود کش بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میں خود کش دھماکہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گردوں اور ان کے متعدد ٹھکانوں کا خاتمہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ وادی تیراہ میں خود کش دھماکہ اس بات کا متقاضی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو مزید تیز تر کیاجائے اور اسے ملک میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے مطابق توسیع دی جائے اور ملک بھر سے دہشت گردو ں کا جلد از جلد قلع قمع کرکے عوام کو جا ن ومال کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے باعث امن و امان ، معاشی اور اقتصادی صورتحال بد تر ہوتی جارہی ہے ، ملک میں کوئی سرمایہ کاری تو کجا کھیلنے کیلئے آنے کو تیار نہیں ہے اور دوسرے ممالک کی ٹیمیں پاکستان آنے سے گریزاں ہیں اور یہ صورتحال نازک ترین ہے اور ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے سنجیدہ فیصلوں اور حکمت عملی کو اختیار کرنے کا عندیہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے خود کش دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ خیبر ایجنسی میں خود کش بم دھماکہ میں ملوث دہشت گرد وں کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ ملکی وسائل اور ذرائع استعمال میں لائے جائیں ۔

12/3/2016 3:47:54 PM