Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 10/14/2014
شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
شہرکے جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت کاسامناہے وہاں پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے
میرے حلقہ انتخاب میں ماہ رمضان سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کربلا کا سماں ہے
حق پرست نمائندے عوام سے براہ راست رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ ہیں
شہریوں کوپانی کی فراہمی ایم کیوایم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے بات چیت
کراچی ۔۔۔14، اکتوبر2014ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے لہٰذاشہرکے جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور ناغہ سسٹم کے باوجود پانی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان ہیں پانی کی فراہمی کومساویہ و منصفانہ تقسیم کے ذریعے ایسے تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب میں ماہ رمضان سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کربلا کا سماں ہے اورشہری شدیدمشکلات وپریشانیوں کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرست نمائندے عوام سے براہ راست رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ ہیں جبکہ شہریوں کوپانی کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اورہم کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر صدر و قرب وجوار کے علاقوں سمیت کراچی کے کسی بھی علاقے کے مکینوں کو پانی سے محروم رکھاجائے ۔انہوں نے واٹر بورڈ حکام سے کہاکہ وہ ان علاقوں میں پانی لازمی فراہمی یقینی بنائیں اوراس سنگین مسئلے پر پوری توجہ دیں۔اس ضمن میں کوئی جواز یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر اورمختلف علاقوں کے وفود بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر افتخار احمد خان چیف انجینئرساؤتھ محمد عارف خان ،چیف انجینئر WTM ظفر علی پلیجو اور S.Eآصف قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا صدر ، کھارادر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی بحرانی کیفیت ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پانی خریدرہے ہیں لہٰذا ان تمام علاقوں میں بھی دوسرے علاقوں کی طرح پانی فراہم کیا جائے اور سوریج سسٹم کے بارے میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا ،اس لئے کہ ہم شہریوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔دریں اثناء پانی کی ان علاقوں میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے درپیش دشواریوں سے متعلق واٹر بورڈ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ یہ بات اصولی طور پر طے ہوچکی ہے کہ واٹر بورڈ ان علاقوں میں ناغہ سسٹم کے تحت ہفتہ میں 3 دن پانی فراہم کرے گا اور سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،واٹر بورڈ کے افسران نے مزید بتایا کہ بجلی کی بندش اور100ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ K ۔الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے فراہمی آب کا سسٹم شدید دباؤ کا شکا رہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ مناسب حکمت عملی اختیا رکرتے ہوئے ان علاقوں کوہفتہ میں 3دن شیڈول اور ناغہ کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا ، تاکہ ان علاقوں کو پانی کی قلت سے نجات مل سکے ، جبکہ چیف انجینئر WTMاور چیف انجنیئر ساؤتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی سے اس مسائل کا تدارک کریں گے۔ 


12/7/2016 2:39:49 AM