Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ٹی آئی کے جلسے میں بھگڈر مچنے کے نتیجے میں متعددافراد کے ہلاک وزخمی ہونے کے واقعے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس


پی ٹی آئی کے جلسے میں بھگڈر مچنے کے نتیجے میں متعددافراد کے ہلاک وزخمی ہونے کے واقعے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 10/10/2014
پی ٹی آئی کے جلسے میں بھگڈر مچنے کے نتیجے میں متعددافراد کے ہلاک وزخمی ہونے کے واقعے پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکن آپ کے غم میں برابرکے شریک ہے،الطاف حسین 
متاثرین سے اظہار ہمدردی ، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے الطاف حسین کی دعا
لندن ۔۔۔ 10اکتوبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام کے بعد حسین آگاہی چوک کے قریب اچانک بھگڈر مچنے کے واقعے کے نتیجے میں کچل کردم گھوٹنے سے8افراد کے ہلاک اورخواتین اورمعصوم بچوں سمیت متعدد کے افرادکے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطا ف حسین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی اورپی ٹی آئی کی پوری قیادت وایک ایک کارکن سمیت مرحومین کے سوگواراہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ناگہانی اموات کا شکار ہونے والے تمام افرادکی مغفرت فرمائے ،ان کے درجات بلند کرے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔جناب الطاف حسین نے زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

12/5/2016 6:31:58 AM