Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کچی شراب پینے سے متعدد افراد کی ہلاکتوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش


کچی شراب پینے سے متعدد افراد کی ہلاکتوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
 Posted on: 10/9/2014
کچی شراب پینے سے متعدد افراد کی ہلاکتوں پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کچی شراب کی روک تھام اور اس پر پابندی کیلئے متعلقہ ادارے نے آنکھیں بند رکھی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کچی شراب بیچنے والے لوگوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کچی شراب بیچنے والوں کیلئے سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور متعلقہ ادارے کو فعال اور متحرک کرکے انسانی جانوں کو بچایا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔9، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عید الاضحی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث اب تک 29 افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع متعلقہ ادارے کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کچی شراب بیچنے والے قیمتی انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں لیکن اس کے باوجودشہر میں کچی شراب کے اڈے اپنی جگہوں پر نہ صرف موجود ہیں بلکہ لوگوں میں موت بھی بانٹ رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کچی شراب کی روک تھام اور اس پر پابندی کیلئے متعلقہ ادارے نے آنکھیں بند رکھی ہیں اور اس کے سدبا ب کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے کے افسران اور عملے پر اتنی انسانوں جانوں کے ضیاع کا بھی کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور وہ انسانی زندگیوں سے کھیل کر اپنے مفادات کی تکمیل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت و زندگی کا خیال رکھیں اور کچی شراب سمیت مضحر صحت اشیاء سے مکمل پرہیز کریں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ عید الفطر کے موقع پر بھی سمندر میں ڈوب جانے کے باعث متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا لیکن حکومتی اداروں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی ۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں کچی شراب پینے کے باعث متعدد افراد کی ہلاکتوں جبکہ متعدد افرادقوت سماعت اور بینائی سے محروم ہوجانے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، کچی شراب بیچنے والوں کیلئے سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے کو فعال اور متحرک کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جائے ۔ 

12/4/2016 12:20:28 PM