Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ لطیفؒ کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ سندھی بھائیوں کواکیلانہیں چھوڑوں گا،سندھ کی حفاظت کروں گا۔الطاف حسین


شاہ لطیفؒ کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ سندھی بھائیوں کواکیلانہیں چھوڑوں گا،سندھ کی حفاظت کروں گا۔الطاف حسین
 Posted on: 10/8/2014
شاہ لطیفؒ کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ سندھی بھائیوں کواکیلانہیں چھوڑوں گا،سندھ کی حفاظت کروں گا۔الطاف حسین
میں سندھیوں سمیت ایک ایک مظلوم کوجاگیرداروں اوروڈیروں کے ظلم سے نجات دلاؤں گا
سندھ کے معصوم اورسادہ لوح عوام کوبرسوں تک سندھ کارڈکے نام پر بیوقوف بنایاگیا
سندھی عوام اب باشعورہوگئے ہیں اوروہ خوب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ کون سندھ کے شہیدوں کاخون بیچتارہااوراپنے مفادات کے عوض سندھ کے حقوق کا سودا کرتارہا
وڈیروں نے سندھ کے لوگوں کوتعلیم ، صحت ، روزگار اورزندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک دھیلے کا
کام نہیں کیا۔میرپورخاص اور سانگھڑ میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے فون پر خطاب
لندن۔۔۔ 8 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں شاہ لطیفؒ کی قسم کھاکرکہتاہوں کہ میں سندھی بھائیوں کواکیلانہیں چھوڑوں گا،سندھ کی حفاظت کروں گااورسندھیوں سمیت ایک ایک مظلوم کوجاگیرداروں اوروڈیروں کے ظلم سے نجات دلاؤں گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کی شب سانگھڑاورمیرپورخاص میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراداورخواتین بھی موجودتھیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے معصوم اورسادہ لوح عوام کوبرسوں تک سندھ کارڈکے نام پر بیوقوف بنایاگیا لیکن سندھی عوام اب باشعورہوگئے ہیں اوروہ خوب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ کون سندھ کے شہیدوں کاخون بیچتارہااوراپنے مفادات کے عوض سندھ کے حقوق کا سودا کرتارہا۔سندھ کے غریب عوام دیکھ رہے ہیں کہ یہاں کے وڈیروں نے سندھ کی ترقی اورسندھ کے لوگوں کوتعلیم ، صحت ، روزگار اورزندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک دھیلے کاکام نہیں کیا ۔باشعورسندھی عوام اب جعل سازلوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے اوراب سندھ کاایک ایک سچاسپوت اورانقلابی انشاء اللہ ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہوگا۔اسی طرح وہ پنجابی، پختون، بلوچ، سرائیکی کشمیری اوردیگرقومیتوں کے لوگ جوبرسوں سے اپنے بیوی بچوں سمیت سند ھ میں آبادہیں اورجن کاجینامرناسندھ سے وابستہ ہے وہ بھی ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔انشاء اللہ ہم سب ملکر پاکستان سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کریں گے اورملک سے چوروں اچکوں کے تسلط کوختم کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض ایم کیوایم دشمن عناصر یہ پروپیگنڈے کرتے رہے کہ ایم کیوایم میں گروپ بن گئے ہیں لیکن کراچی سے کشمورتک ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اپنے اتحادسے ثابت کردیاکہ یہ تمام پروپیگنڈے غلط اوربے بنیادہیں۔ انہوں نے میرپورخاص زون اور سانگھڑ زون کے کارکنوں کوان کی ثابت قدمی اوروفاداری پر زبردست خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ مجھے کامل یقین ہے کہ میرے وفادار ساتھی کسی بھی سازش کاشکارنہیں ہوں گے اورہرمشکل اورکڑے وقت میں تحریک کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر ماضی کے مقابلے میں زیادہ کھالیں جمع کرنے پر میرپورخاص اورسانگھڑزون کے تمام کارکنوں اورذمہ داروں کوزبردست شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر میرپورخاص زون اورسانگھڑزون کے کارکنوں، زونل کمیٹی کے ارکان اورخواتین نے بھی جناب الطاف حسین سے بات کی اورانہیں یقین دلایاکہ کوئی بھی پروپیگنڈ ہ ہمیں آپ سے دور نہیں کرسکتا۔

12/10/2016 6:46:53 AM