Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں پولیو ورکرز کے گھر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں پولیو ورکرز کے گھر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 10/8/2014
مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں پولیو ورکرز کے گھر کے باہر بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
سفاک دہشت گرد پولیو ورکرز کے گھرپر ریموکٹ کنٹرول بم دھماکہ کرکے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
پاکستان کے معماروں کامستقبل محفوظ بنانے والے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے ، قائد تحریک الطاف حسین 
دہشت گرد پولیو ورکرز کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ملک کو مکمل طورپر اپاہج کرنا چاہتے ہیں
مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، حکومت سے مطالبہ 
مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی بم دھماکے میں دو افراد کی شہادت اورپولیو ورکرکے زخمی ہونے پر افسوس 
لندن۔۔۔8؍ اکتوبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں پولیو ورکرز کے گھر کے باہر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد کی شہادت اور پولیو ورکر کی زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں پولیو جیسے موزی مرض کو پھیلنے سے روکنے اور پاکستان کے معماروں کا مستقبل محفوظ بنانے والے پولیو ورکرز تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سفاک دہشت گرد پولیو ورکرز کے گھر پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی اور خیبرپختونخواہ میں میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیو ورکرزپر حملے اور گھروں کے باہر بم دھماکہ کرکے پولیو ورکرز کو خوفزدہ کرنے اور انہیں پولیو مہم میں کام کرنے روکا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان میں پولیو ورکرز کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ملک کو اپاہج کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہیدہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمی پولیو ورکرکو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار مطالبہ کیا کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے علیم گر میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے، بم دھماکے کی مذموم کارورائیوں میں ملوث سفا ک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ،معصوم م عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے 



12/10/2016 10:33:34 AM