Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متعصب تجزیہ نگار ایم کیوایم کی پالیسیوں پر ضرور تنقید کریں لیکن بے بنیادالزامات نہ لگائیں۔الطاف حسین


متعصب تجزیہ نگار ایم کیوایم کی پالیسیوں پر ضرور تنقید کریں لیکن بے بنیادالزامات نہ لگائیں۔الطاف حسین
 Posted on: 10/7/2014
متعصب تجزیہ نگار ایم کیوایم کی پالیسیوں پر ضرور تنقید کریں لیکن بے بنیادالزامات نہ لگائیں۔الطاف حسین
لوگ ایم کیوایم چھوڑ کرجانہیں رہے بلکہ جوپرانے ذمہ داران اپنی مجبوریوں یاکسی وجہ سے گھربیٹھ گئے تھے وہ بھی ایم کیوایم میں واپس آرہے ہیں
حیدرآباداورسکھرمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے کیمپوں پر موجود ذمہ داروں اور کارکنوں سے فون پر خطاب
حیدرآبادکیمپ پر سابق میئر آفتاب شیخ ، سابق ڈپٹی میئر رشیدبھیااوردیگرسینئرکارکنان بھی موجود تھے
تحریک کیلئے ماضی کی طرح ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں،سابق میئر آفتاب شیخ ، سابق ڈپٹی میئر رشیدبھیااوردیگرسینئرکارکنوں کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
گزشتہ 67سال میں سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے آج تک کسی نے کوئی کام نہیں کیا۔الطاف حسین
اندرون سندھ کے شہروں میں وڈیروں اورجاگیرداروں کے محلات تونظرآتے ہیں لیکن غریب ہاری آج بھی سڑکوں، اسپتالوں اور دیگربنیادی سہولتوں سے محروم ہیں
غریب سندھیوں کوخوشخبری دیناچاہتاہوں کہ ظالم وڈیروں کے ظلم سے ان کی آزادی کادن قریب آرہا ہے۔الطاف حسین
حیدرآباد۔۔۔ 7 اکتوبر2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ متعصب اورشاؤنسٹ تجزیہ نگار ایم کیوایم کی پالیسیوں پر ضرور تنقید کریں لیکن جھوٹے پروپیگنڈے اوربے بنیادالزامات نہ لگائیں اوراپنے دلوں سے ایم کیوایم کے خلاف نفرت اورتعصب نکال پھینکیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شب حیدرآباداورسکھرمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے کیمپوں پر موجود ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کئی برسوں سے عوام کی بلاامتیاز خدمت کرتی چلی آئی ہے، 2005ء کازلزلہ ہویاتواترسے آنے والے ہولناک سیلاب ہوں کے کے ایف اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان متاثرین کی مددکرتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وعدہ کرنابہت آسان ہوتاہے اسے نبھانامشکل ہوتاہے مگر مجھے اپنے ان ساتھیوں پر ناز ہے جنہوں نے نامساعدحالات کے باوجوداپنے وعدے کاپاس رکھااورآج تک تحریک سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج شہیدوں کی روحیں خوش ہیں کہ تحریک آج آگے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر حیدرآبادکیمپ پرموجود سابق میئر آفتاب شیخ ، سابق ڈپٹی میئر رشیدبھیااوردیگرسینئرکارکنوں کوخوش آمدیدکہاجنہوں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ تحریک کیلئے ماضی کی طرح ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جومتعصب تجزیہ نگارایم کیوایم میں ٹوٹ پھوٹ اور گروپ بندی کی خودساختہ ،من گھڑت اوربے بنیاد خبریں پھیلارہے ہیں وہ دیکھ لیں کہ لوگ ایم کیوایم چھوڑ کرجانہیں رہے بلکہ ایم کیوایم کے جوپرانے ذمہ داران اپنی مجبوریوں یاکسی وجہ سے گھربیٹھ گئے تھے یاکنارہ کش ہوگئے تھے وہ بھی ایم کیوایم میں واپس آرہے ہیں اور تحریک کی جدوجہدمیں دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کرنے والے دیکھ لیں کہ آج ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوملنے والی قربانی کی کھالوں کی تعدادنے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑ دیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان باشعورہوچکے ہیں اورانکی اکثریت آج الطاف حسین کے ساتھ ہے۔سندھ کی صورتحال کاذکرکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ 67سال میں سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے آج تک کسی نے کوئی کام نہیں کیا، رتوڈیرو، نوڈیرو، شکارپور، لاڑکانہ، کشمور، دادو اور اندرون سندھ کے دیگرشہروں میں وڈیروں اورجاگیرداروں کے محلات تونظرآتے ہیں لیکن غریب ہاری آج بھی ٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں اوروہ سڑکوں، اسپتالوں اوردیگربنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں غریب سندھیوں کویہ خوشخبری دیناچاہتاہوں کہ ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کے ظلم سے ان کی آزادی کادن قریب آرہا ہے ۔جناب الطا ف حسین نے ان کارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاجوعید کی خوشیاں اورتمام گھریلومصروفیات ترک کرکے نامساعد حالات اورسخت گرمی کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں

12/9/2016 9:20:29 AM