Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کوبھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دینے پر پاکستان بھرکے عوام سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا دلی تشکرکااظہار


عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کوبھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دینے پر پاکستان بھرکے عوام سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا دلی تشکرکااظہار
 Posted on: 10/6/2014
عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کوبھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دینے پر پاکستان بھر کے عوام سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا دلی تشکرکااظہار
قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں ،بزرگوں کوقائدتحریک الطاف حسین کا فرداً فرداً خراج تحسین
عید کے موقع پر تمام ماؤں بہنوں، بزرگوں اورمعصوم بچوں کیلئے بھی بہت بہت سلام اورنیک تمناؤں کااظہارکرتاہوں۔ الطاف حسین
کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر کارکنوں سے فون پر گفتگو
لندن۔۔۔ 6 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کوبھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دینے پر پاکستان بھر کے عوام سے دلی تشکرکااظہارکیاہے۔پیرکی شب کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر کارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عوام نے عیدالاضحی کے پہلے روزایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پربھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے اسے بھاری تعدادمیں قربانی کی کھالیں دی ہیں اس پر میں کراچی سمیت پورے سندھ ، پنجاب،بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے عوام کادل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں۔ انہوں نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں ،بزرگوں کوفرداًفرداً خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے عید کے موقع پر تمام ماؤں بہنوں، بزرگوں اورمعصوم بچوں کیلئے بھی بہت بہت سلام اورنیک تمناؤں کااظہارکیا ۔

12/3/2016 12:50:50 AM