Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کوبچانے اوراس کی سلامتی وترقی وخوشحالی کی اگرحقیقتاً کوئی واحدامیدہے تووہ متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ الطاف حسین


پاکستان کوبچانے اوراس کی سلامتی وترقی وخوشحالی کی اگرحقیقتاً کوئی واحدامیدہے تووہ متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 10/5/2014
پاکستان کوبچانے اوراس کی سلامتی وترقی وخوشحالی کی اگرحقیقتاً کوئی واحدامیدہے تووہ متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ الطاف حسین
انشاء اللہ آنے والے کل میں پورے پنجاب میں ایک ہی نعرہ گونجے گاکہ مظلوموں کی پہچان اگرہے تو ایم کیوایم ہے 
اللہ کرے کہ یہ عیدپاکستان کیلئے نیک شگون ثابت ہو، فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اورغریب ومظلوم عوا م کی محرومی کے خاتمے کی نوید ثابت ہو۔ اسلام آبادمیں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگو
لندن۔۔۔5 اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کوبچانے اوراس کی سلامتی وترقی وخوشحالی کی اگرحقیقتاً کوئی واحد امید ہے تو وہ متحدہ قومی موومنٹ ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق بھی موجودتھے جنہیں حال ہی میں ایم کیوایم پنجاب کا صدربھی بنایا گیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میاں عتیق کو پہلے سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اوررابطہ کمیٹی کارکن بنایاگیاتھااوران کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں پورے پنجاب کاصدربنایاگیاہے، انہوں نے دعاکی کہ اللہ کرے کہ میاں عتیق ایک کارکن کی حیثیت سے ہمیشہ عملی کام کریں گے اوراپنے عمل وکردار، محنت ولگن اورنیک نیتی کے ساتھ اس طرح تنظیمی کام کوآگے بڑھائیں گے کہ انشاء اللہ آنے والے کل میں پورے پنجاب میں ایک ہی نعرہ گونجے گاکہ مظلوموں کی پہچان اگرہے تومتحدہ قومی موومنٹ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی سلامتی وبقاء کی ضامن ہے، وہ پاکستان کوترقی کی منزلوں پر پہنچائے گی اورغریب محنت کش طبقہ کے مسائل کو عملی طورپرحل کرکے دکھائے گی اورپاکستان کوقائداعظم اورعلامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر بناکردکھائے گی۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر موجود ذمہ داروں اورکارکنوں کوعیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی اوردعاکی کہ اللہ کرے کہ یہ عیدپاکستان کیلئے نیک شگون ثابت ہو، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اورغریب ومظلوم عوا م کی محرومی کے خاتمے کی نوید ثابت ہو۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم اپرپنجاب کے ذمہ داروں سے کہاکہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں مربوط نظام تشکیل دیں اورلوگوں سے اپیل کریں کہ وہ قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کودیں۔ اس موقع پر ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق اوراپرپنجاب کے دیگرذمہ داروں نے بھی جناب الطاف حسین کوعیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی اورانہیں یقین دلایاکہ وہ پنجاب میں تحریک کے پیغام کوپھیلانے اوربڑھانے کیلئے محنت ولگن سے کام کریں گے اورپنجاب میں ایم کیوایم کو مضبوط کریں گے۔ 

12/4/2016 10:27:14 PM