Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے ذریعے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانا چاہتے ہیں، گلفراز خان خٹک


جناب الطاف حسین انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے ذریعے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانا چاہتے ہیں، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 10/5/2014
جناب الطاف حسین انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے ذریعے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانا چاہتے ہیں، گلفراز خان خٹک 
ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد یونٹ1 پاپوش نگر میں پختون کارکنان و عمائدین کے اجتماع سے خطاب
کراچی ۔۔۔5، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کسی بھی قومیت کے خلاف نہیں ہیں اورملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے ذریعے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کوان کے بنیادی حقوق دلوانا چاہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام نارتھ ناظم آباد یونٹ 1پاپوش نگر میں پختون کارکنان اور عمائدین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شیر ولی آفریدی ، جوائنٹ انچارج روخ اللہ اور اراکین بھی موجود تھے ۔ گلفراز خان خٹک نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جاگیردار ،وڈیروں ، سرداروں پر مشتمل ٹولہ ملک پر قابض ہے اور اس نے ایک خاندان کی شکل اختیار کرلی ہے۔ انہوں ں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جوزبانی جمع خرچ اور جھوٹے دعوے کرنے کے بجائے مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی برسوں عملی جدوجہد کررہے ہیں اور انہوں نے ایم کیوایم کے سیاسی پلیٹ فارم پر تمام تر منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کے باوجودملک بھر کی مظلوم قومیتوں کو ہی نہیں بلکہ مختلف مسالک اور مذاہب کے تعلق رکھنے والے افراد کو متحدکرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ملک بھر کے مظلوم عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب جناب الطاف حسین کی قیادت میں مظلوم عوام کو ان کے حقوق میسر آئیں گے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ گلفراز خان خٹک نے اجتماع کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر چرم قربانی ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں وسعت کیلئے ہر ممکن تعاون کریں۔ 

12/4/2016 4:33:35 PM