Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الاضحی کی دلی مبارکباد


پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الاضحی کی دلی مبارکباد
 Posted on: 10/5/2014
پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے عید الاضحی کی دلی مبارکباد
عید الاضحی سنت ابراہیمی ؑ ہے اور سرکار دو عالم ؐنے بھی اسے جاری رکھا جس سے عید الاضحی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے، الطاف حسین 
اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی قیمتی سے قیمتی چیز بھی قربان کرنا عین عبادت ہے، الطاف حسین
مخیر اور صاحب حیثیت افراد عید الاضحی کی سچی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے سیلاب زدگان، آئی ڈی پیز، غرباء، مساکین، بیواؤں، یتیموں اور مستحق افراد کو یاد رکھیں، الطاف حسین 
ایم کیوایم کے ذمہ داران حق پرستی کی تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اور غریب و مستحق افراد کی عیدالاضحی کے موقع پر خبر گیری اور امداد کریں، الطاف حسین 
صوبہ سندھ، صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت امریکہ، برطانیہ، یورپی اور خلیجی ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد 
لندن۔۔۔5، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت ملت اسلامیہ کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی تمام مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اپنی عزیز ترین چیزوں کی قربانی دینے کا درس دیتی ہے ۔ عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سنت ابراہیمی ؑ ہے اور سرکار دو عالم حضرت محمد مصظفی ﷺ نے بھی سنت ابراہیمی ؑ کوجاری رکھا جس سے عید الاضحی کی اہمیت نہ صرف اجاگر ہوتی ہے بلکہ مسلم امہ کو عیدالاضحی کی اصل روح کو سمجھنے کا درس بھی ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو قربانی کیلئے پیش کردیا جبکہ حضرت اسماعیل ؑ نے بھی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے جس طرح سے فرمانبرداری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو قربانی کیلئے پیش کرنے کا عمل کیا وہ رہتی دنیا تک یہ درس دیتا رہے گا کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی قیمتی سے قیمتی چیز بھی قربان کرنا عین عبادت ہے۔انہوں نے کہاکہ مخیر اور صاحب حیثیت افراد عید الاضحی کی سچی خوشیاں حاصل کرنے کیلئے سیلاب زدگان، آئی ڈی پیز، غرباء، مساکین ، بیواؤں ، یتیموں اور مستحق افراد کو یاد رکھیں اور ان کی بھر پور مدد کریں ۔ جناب الطاف حسین نے صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبہ بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت امریکہ ، برطانیہ ، یورپی اور خلجی ممالک میں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر حق پرستی کی تحریک کے شہدوں کے لواحقین ، اسیروں اور لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اور غریب و مستحق افراد کی خبر گیری اور امداد کریں اور انہیں بھی عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کریں۔

12/11/2016 3:58:36 AM