Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی کوئٹہ میں ڈی ایس پی پشتون آباد محمد نعیم اورکوہاٹ کے پشاور چوک پربم حملوں کی مذمت


جناب الطاف حسین کی کوئٹہ میں ڈی ایس پی پشتون آباد محمد نعیم اورکوہاٹ کے پشاور چوک پربم حملوں کی مذمت
 Posted on: 10/4/2014
جناب الطاف حسین کی کوئٹہ میں ڈی ایس پی پشتون آباد محمد نعیم اورکوہاٹ کے پشاور چوک پربم حملوں کی مذمت
دہشتگرد ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں،الطاف حسین
معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ،دہشتگردپاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور کار روائیاں ان کی ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہیں، الطاف حسین
کوہاٹ اور کوئٹہ بم دھماکوں کا فوری نوٹس لیکر ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ، وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ
دونوں دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار، لواحقین سے دلی ہمدردی ، جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا
لندن ۔۔۔4اکتوبر 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ کے اسیپنی روڈپرڈی ایس پی پشتون آباد محمدنعیم کی گاڑ ی کے نزدیک اور کوہاٹ کے علاقے پشاور چوک پر بم دھماکو کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشتگرد تواتر کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکر ملک امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اورعوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی ساز شیں کر ر ہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر ملک میں انتشار برپا کرنے کے خواہش مند ہیں ،دہشتگردپاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور دہشتگردی کی مذکورہ کار روائیاں ان کی ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہیں جناب الطاف حسین نے کہا کہ بم دھماکوں میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر میرا دل انتہائی غمگین ہے انہوں نے متاثرین کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان افسوسناک واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات بلند کر کے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں بم دھماکوں میں ملوث عناصر اور انکے سر پرستوں کو قانون کی گرفت میں لاکر عوام کے جان و مال کے تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں ۔

12/5/2016 2:44:15 PM