Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی چرم قربانی جمع کرنے کے حوالے سےکارکنان کے اجلاس جمعہ کے شب کراچی سمیت ملک بھر میں منعقد ہوئے


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی چرم قربانی جمع کرنے کے حوالے سےکارکنان کے اجلاس جمعہ کے شب کراچی سمیت ملک بھر میں منعقد ہوئے
 Posted on: 10/3/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی چرم قربانی جمع کرنے کے حوالے سےکارکنان کے اجلاس جمعہ کے شب کراچی سمیت ملک بھر میں منعقد ہوئے
جناب الطاف حسین کا خطاب بیک وقت 40سے زائدمقامات پرسناگیااس سلسلے میں مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہوا
کراچی:۔۔۔()
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی چرم قربانی جمع کرنے کے حوالے سے کارکنان کے اجلاس، جمعہ کی شب کراچی سمیت ملک بھر میں منعقد ہوئے ،جس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔جناب الطاف حسین کا خطاب بیک وقت 40سے زائدمقامات پرسناگیااس سلسلے میں مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ہواجس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ،اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین سینیٹ،قو می و صوبائی اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم کے مختلف ونگز،شعبہ جات اور سیکٹرزویونٹ کمیٹی عہدیداران اورکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل ورکرزاجلاس میں خواتین کارکنان نے بھی غیرمعمولی تعدادمیں شرکت کی۔لال قلعہ گراؤنڈمیں جنرل ورکرزاجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا اس حوالے سے لال قلعہ گراؤنڈمیں بڑاپنڈال سجایا گیا تھا پنڈال میں لگی بڑی اسکرین پر\"جنرل ورکرزاجلاس سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کا خصوصی خطاب \" تحریرتھا،پنڈال میں رابطہ کمیٹی اورکارکنان کے لئے حسب معمول فرشی نشستوں کااہتمام کیاگیاتھا۔جنرل ورکرزاجلاس میں شریک کارکنان کاجوش وخروش قابل دیدتھا،کارکنان نے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویراورایم کیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے اوران کی جانب سے وقفے وقفے سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں نعرے بلندکیے جاتے رہے،خواتین کارکنان نے بھی لطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔جنرل ورکرزاجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی اوردیگراراکین نے خطاب کیا۔ٹھیک7\":10بجے ٹیلی فون پرجناب الطاف حسین کی آمدکااعلان ہوااس موقع پرایم کیوایم ترانہ ساتھی مظلوموں کاساتھی ہے۔۔۔الطاف حسین بجایاگیااس موقع پرپنڈال اورپنڈال کے باہر موجود ہزاروں شرکاء کارکنان نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کا پرتپاک استقبال کیااورجناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس کاسلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔جناب الطاف حسین نے جنرل ورکرز اجلاس کے توسط سے ملک بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کریں اوردکھی انسانیت کی خدمت میں حصہ لیں۔

12/9/2016 5:13:27 PM