Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حافظ آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے روزنامہ دنیا کے رپورٹر ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


حافظ آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے روزنامہ دنیا کے رپورٹر ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 10/3/2014
حافظ آباد میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے روزنامہ دنیا کے رپورٹر ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ندیم حیدر کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
مقتول کے سوگوار لواحقین اور روزنامہ دنیا کے عملے سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کاظہار 
کراچی ۔۔۔3، اکتوبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حافظ آباد کی لکی منڈی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے روزنامہ دنیا کے رپورٹر ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورسفاکانہ قتل کی اس واردات کو آزادی صحافت پر ایک اورحملہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول ندیم حیدر کے تمام سوگوار لواحقین اور روزنامہ دنیا کے عملے سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)

12/3/2016 9:41:19 AM