Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حج اکبر کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام


حج اکبر کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
 Posted on: 10/3/2014
حج اکبر کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
حج کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے، الطاف حسین
دنیا بھر کے مسلمانوں کو خطبہ حجتہ الوداع کو اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگی میں شامل کرنا چاہئے، الطاف حسین
جمعہ کے دن حج کی سعادت میں اللہ تعالیٰ نے خیر و برکت فرمائی ہے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ حج اکبر کی فضلیت کا نزول امت مسلمہ پر فرمائے اور تمام حاجیوں کی عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، الطاف حسین 
حجاج کرام پورے عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان میں اتحاد بین المسلمین، امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل 
لندن۔۔۔3، اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ حج اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے اور حج کی سعادت حاصل کرنا اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے۔ حج اکبر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کیلئے حج کے موقع پر دیئے گئے حضور اکرم ؐ کے خطبہ حجتہ الوداع کی عملاً پیروی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو خطبہ حجتہ الوداع کو اپنی اجتماعی اور انفرادی زندگی میں شامل کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آتا ہے اور دنیا بھر کے مسلمان بلا امتیاز رنگ ، نسل ، زبان اورمسلک اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی بقاء اسی میں ہے کہ وہ حج کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کے مظاہرے سے سبق حاصل کریں اور اسے مشعل راہ سمجھیں اور حج کی عبادت کا فریضہ انجام دیکر اپنی زندگیوں میں پاکیزگی اورانقلاب پیدا کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جمعہ کے دن حج کی سعادت میں اللہ تعالیٰ نے خیر و برکت فرمائی ہے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حج اکبر کی فضلیت کا نزول امت مسلمہ پرفرمائے اور تمام حاجیوں کی عبادت کو اپنی بارگاہِ الہیٰ میں قبول فرمائے ۔ انہوں نے حجاج کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ پورے عالم اسلام اور باالخصوص پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان سمیت امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔ 

12/9/2016 5:17:10 PM