Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہراہ قراقرم پر گلگت سے حراموش جانے والی مسافر وین پر عالم پل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


شاہراہ قراقرم پر گلگت سے حراموش جانے والی مسافر وین پر عالم پل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/2/2014
شاہراہ قراقرم پر گلگت سے حراموش جانے والی مسافر وین پر عالم پل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت 
دھماکے میں شہیدہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا، لواحقین سے اظہار تعزیت 
لندن۔۔۔ 02اکتوبر2014
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شاہراہ قراقرم پر گلگت سے حراموش جانے والی مسافر وین پرعالم پل کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کے نتیجے میں ایک ہی علاقے کے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے واقعے کودہشت گرد عناصر کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان اور اس کے اطراف میں دہشت گرد مسلسل اپنی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے معصوم افراد کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن گلگت بلتستان انتظامیہ ان واقعات کوروکنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید ہونیوالے افراد کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اورسوگوار اہل خانہ کوصبر جمیل عطا فرمائے ،آمین۔ 

12/3/2016 1:39:32 PM