Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شبقدرمیں نجی اسکول کے گرلزسیکشن پردستی بم حملے اورخاتون ٹیچر کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہارمذمت


شبقدرمیں نجی اسکول کے گرلزسیکشن پردستی بم حملے اورخاتون ٹیچر کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 10/1/2014
شبقدر میں نجی اسکول کے گرلز سیکشن پر دستی بم حملے اور خاتون ٹیچر کی ہلاکت پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
تعلیم دشمن عناصر خواتین پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے لئے اسکولوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں، الطاف حسین
جاں بحق خاتون ٹیچر کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا
چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں گرلز اسکول پر دستی بم حملے کا نوٹس لیا جائے اور تعلیم دشمن عناصر اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے، الطاف حسین کا وزیراعظم، وزیرداخلہ اور خیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ
لندن:۔۔۔یکم؍اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں نجی اسکول کے گرلزسیکشن پربم حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوراس کے نتیجے میں خاتون ٹیچرکے جاں بحق ہونے پردلی رنج وغم کااظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ درندہ صفت تعلیم دشمن دہشت گردخواتین پرتعلیم کے دروازے بند کرنے کے لئے اسکولوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے گرلزاسکول پردستی بم حملے کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے کہاکہ خواتین کوجہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے اورانہیں تعلیم سے دورکرنے کے لئے بزدلانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں اور اس سے قبل بھی یہ دہشت گردمتعددگرلزاسکولوں کوبم دھماکوں سے تباہ کرچکے ہیں۔جناب الطاف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے اسکول ٹیچرکے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورزخمیوں کوصحت یابی عطاکرے۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورخیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں گرلزاسکول پردستی بم حملے کانوٹس لیاجائے اورتعلیم دشمن عناصراوران سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

12/4/2016 4:13:39 AM