Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس اوجمعرات کوسندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے محکمہ تعلیم کی متعصبانہ داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاج کریگی


اے پی ایم ایس اوجمعرات کوسندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے محکمہ تعلیم کی متعصبانہ داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاج کریگی
 Posted on: 10/1/2014
اے پی ایم ایس اوجمعرات کوسندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے محکمہ تعلیم کی متعصبانہ داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاج کریگی
اے پی ایم ایس اوکسی صورت کراچی کے طلبہ وطالبات کامستقبل داؤپرنہیں لگنے دے گی،توصیف اعجاز
کراچی:۔۔۔01؍اکتوبر2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے تحت 2اکتوبربروزجمعرات دوپہر12بجے سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے محکمہ تعلیم کی تعصبانہ کیپ پالیسی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاجس میں کراچی کے مختلف کالجزمیں میں داخلوں کے خواہشمندطلبہ وطالبات شرکت کریں گے اوراپنے مستقبل کے تحفظ کے لئے احتجاج ریکارڈ کرائینگے۔
علاوہ ازیںآل پاکستان متحدہ قومی موومنٹ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO)کے انچارج توصیف اعجازنے کہاہے کہ اے پی ایم ایس او2اکتوبربروز جمعرات دوپہر12بجے سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے محکمہ تعلیم کی متعصبانہ پالیسی کے خلاف احتجاج ریکارڈکروائے گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی متعصبانہ کیپ پالیسی کے باعث کراچی کے نوجوانوں طلبہ وطالبات کامستقبل داؤپرلگ گیاہے اورانہیں اپناتعلیم مستقبل خطرے میں نظرآرہاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جانب سے بنائی گئی داخلہ پالیسی میں پری میڈیکل کے طلبہ وطالبات کوپری انجینئرنگ جبکہ پری انجینئرنگ کے طالبہ وطالبات کوپری میڈیکل میں داخلہ آویزاں کردیاہے جس کے باعث ان میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب کراچی کے 18ٹاؤن میں صرف 6ٹاؤن میں بینک برانچ موجودہیں اور باقی ٹاؤن میں بینک برانچ ہی نہیں جبکہ دوسری جانب سینئراساتذا پرمشتمل کیپ کی باڈی ہی نہیں بنائی گئی اورسیکریٹری ایجوکیشن پسند اورناپسند کی بنیادپرازخودبراہ راست طلبہ وطالبات کوداخلہ دے رہے ہیں جس سے باصلاحیت طلبہ وطالبات کامستقبل خطرے میں پڑتاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس اوکسی صورت کراچی کے طلبہ وطالبات کامستقبل داؤپرنہیں لگنے دے گی اورمحکمہ تعلیم کی کیپ پالیسی (CAP Policy) کے خلاف 2؍ اکتوبربروجمعرات دوپہر12بجے سندھ سیکریٹریٹ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے پرامن احتجاج ریکارڈکرایگی۔


5/8/2024 3:39:57 PM