Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 26ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کےبیشتر ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 26ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کےبیشتر ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 9/30/2014
ایم کیوایم کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر 1988ء کے شہداء کی 26ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کےبیشتر ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی 
مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا
 
شہداء کی برسی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹر ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، شعبہ جات ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران کارکنان اور شہداء کے عزیز واقارب نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی 
اندرون سندھ میں قمبر شہداد کوٹ ، حیدرآباد ، نوابشاہ ، خیر پور اور دیگر دفاتر میں شہداء کی برسی کے اجتماعات ہوئے
صوبہ پنجاب میں اپر پنجاب ، لوئر پنجاب اور سینٹرل پنجاب جبکہ صوبہ بلوچستان میں نصیر آباداور کوئٹہ میں سانحہ کی 26ویں برسی منائی گئی 
خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد ، پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہری پور ، میر پور، باغ اور راولا کوٹ میں شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی
کراچی ۔۔۔30، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام منگل کے روز سانحہ 30ستمبرحیدرآباد اورسانحہ یکم اکتوبر1988کراچیء کے شہداء کی 26ویں برسی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اس سلسلے میں صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب ، صوبہ بلوچستان ، صوبہ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ سانحہ30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی برسی کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، امین الحق ، کنور نوید جمیل ، کنور خالد یونس ،قاسم علی رضا ، عامر خان ،کیف الوریٰ ،عادل صدیقی ، عادل خان، خالد سلطان، افتخار اکبر رندھاوا، اسلم آفریدی، یوسف شاہوانی، اشفاق منگی، عارف خان ایڈووکیٹ ،حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین، سیکٹرز اور یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اور شہداء کے عزیز واقارب نے بہت بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔بعدازاں حق پرست سینیٹر و ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے ایم کیو ایم کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خشوع و خضوع کے ساتھ فاتحہ خوانی کرائی۔بعد ازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی بازیابیکا رکنان کے بلند حوصلے ، حق پرستا نہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمہ ، سیلاب زدگان اور آئی ڈی پیز کی جلد بحالی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت تندرستی کیلئے دعا کی گئی ۔ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ کی برسی کیلئے بڑا پنڈال بنایا گیا تھا جس کے چاروں جانب 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے سانحہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی تصاویر آویزاں تھیں اور سانحہ کی تفصیلات درج تھیں ۔ 
دریں اثناء سانحہ 30ستمبر حیدرآباد اور یکم اکتوبر کراچی 1988ء کے شہداء کی برسی کراچی کی طرح حیدرآباد پکا قلعہ ، میر پو رخاص ، نوابشاہ ، سانگھڑ ، سکھر ، نوشہر و فیروز ، ٹھٹھہ ، عمر کوٹ ،بدین ، خیر پور ، دادو ، قمبر شہداد کوٹ ، کشمور ، گھوٹکی ، صوبہ پنجاب میں اپر پنجاب ، لوئر پنجاب اور سینٹرل پنجاب ، صوبہ بلوچستان میں نصیر آباد ، کوئٹہ ، خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد ، پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہری پور ، میر پور، باغ اور راولا کوٹ میں واقع ایم کیوایم کے دفاتر پر قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں منتخب عوامی نمائندوں ،ایم کیوایم ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 




4/23/2024 3:53:47 AM