Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہاہے ،انچار ج لیبر ڈویژن کاظم رضا


خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہاہے ،انچار ج لیبر ڈویژن کاظم رضا
 Posted on: 9/30/2014
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہاہے ،انچار ج لیبر ڈویژن کاظم رضا
خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک میں خدمت خلق کا بڑا اور اہم ادارہ بن چکا ہے، کاظم رضا 
لیبر ڈویژن کے ذمہ داران کے کے ایف کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر چرم قربانی کا حصول ممکن بنائیں تاکہ سیلاب متاثرین اورآئی ڈی پیز کی بھرپور امداد کی جاسکے، لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔۔30ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے کہا ہے کہ ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ نظا م کے خاتمے کا واحد راستہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور مزید صوبوں کے قیام میں ہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ اجلاس کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع ایم کیوایم لیبڑ ڈویژن کی مرکزی کمیٹی کے ارکان ، مختلف اداروں کی یونیز سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کر رہاہے اور ملک میں خدمت خلق کا بڑا اور اہم ادارہ بن چکا ہے جوقدرتی آفات اور ناگہانی آفات کے موقعوں پر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوتا ہے اور یہی جناب الطاف حسین کے فکر فلسفے کی تائید ہے۔انہوں نے لیبر ڈویژن کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران کی معاونت کرنے کیلئے خود میدان عمل میں آئیں اور عید الاضحیٰ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں چرم قربانی کا حصول ممکن بنائیں تاکہ ہم جناب الطاف حسین کی ہدایات کے مطابق اپنے سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں اور آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے اپنا حصہ ادا کرکے اسے ایمانداری کے ساتھ ہم وطنوں تک پہنچائیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کریں ۔

4/25/2024 4:08:56 PM