Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گزشتہ رات سے کارکنان کے خلاف رینجرز اور پولیس کی بلاجوازکار روائیوں کی مذمت


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گزشتہ رات سے کارکنان کے خلاف رینجرز اور پولیس کی بلاجوازکار روائیوں کی مذمت
 Posted on: 9/29/2014
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گزشتہ رات سے کارکنان کے خلاف رینجرز اور پولیس کی بلاجوازکار روائیوں کی مذمت
کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے ،رابطہ کمیٹی
عیدالاضحیٰ کے موقع پر کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں میں تیزی شہرمیں خوف وہراس پھیلانے کا سبب بن رہی ہے
ایم کیوا یم کے بیگناہ کارکنان کے خلاف کار روائیاں روکنے میں صوبائی و وفاقی حکومتیں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی
رینجر ز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ رکوایا جائے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ 
کراچی ۔۔۔29ستمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ رات سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارر وائیوں کے دورا ن ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفا ظ میں مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ساتھ کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں میں تیزی عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں امن اما ن کی فضاء خراب کرنے اور شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے کا سبب بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں سے ایسا لگتا ہے جیسے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ایم کیو ایم کے خلاف کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے جبکہ بیگناہ کارکنان کے خلاف ان کار روائیوں کو روکنے میں صوبائی و وفاقی حکومتیں بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سے قبل کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانبدارانہ کار روائیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم کیوا یم کے بیگناہ کارکنان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں اور شہر میں امن و امان قائم کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

4/23/2024 2:10:47 AM