Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ30ستمبر1988ء اور یکم اکتوبر کے شہداء کی 26ویں برسی پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، اعلامیہ ایم کیوایم


ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ30ستمبر1988ء اور یکم اکتوبر کے شہداء کی 26ویں برسی پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، اعلامیہ ایم کیوایم
 Posted on: 9/29/2014
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ30ستمبر1988ء اور یکم اکتوبر کے شہداء کی 26ویں برسی پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، اعلامیہ ایم کیو ایم
اجتماعات منگل کے روز شام 4بجے کراچی ، حیدر آباد سمیت اندرون سندھ ، پنجاب ، بلوچستان
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں منعقد کئے جائیں گے،اعلامیہ ایم کیوا یم 
کراچی ۔۔۔29ستمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ 30ستمبر 1988ء اور یکم اکتوبر سانحہ کرا چی کے شہداء کی 26ویں برسی کے موقع پر منگل کے روز شام 4بجے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی ، حیدر آباد ، اندرون سندھ کے مختلف شہروں سمیت صوبہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، جس میں شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان، شہداء کے اہل خانہ، سیکٹر ، یونٹس ، زونز کے کارکنان اور ہمدرد عوام کی بڑی تعداد شرکت کریگی ۔ واضح رہے کہ 30ستمبر1988ء کو مسلح دہشتگردوں نے حیدر آبا د کے مختلف علاقوں میں تقریباً آدھے گھنٹے تک معصوم و بیگناہ شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 300سے زائد شہریوں کو شہید کر دیا تھا جبکہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس بر بریت کے دوران شہر سے غائب تھے اور مسلح دہشتگرد عناصر آزادی سے بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنے کے بعد با آسانی اپنی کمین گاہوں میں فرار ہوگئے تھے اور اس سانحہ کو 26سال گر جانے کے باوجود واقعے میں ملوث سفاک دہشتگرد عناصر کو قانون کی گرفت میں نہیں لایا گیا ۔

12/9/2016 7:06:45 PM