Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبہ پنجاب کےنگراں میاں عتیق سے ٹیلی فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبہ پنجاب کےنگراں میاں عتیق سے ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 9/28/2014
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبہ پنجاب کےنگراں میاں عتیق سے ٹیلی فون پر گفتگو
ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور اپنے تازہ ترین لکھے جانے والے 14سوالاتپر مبنی مزیدحقائق سے بھی آگاہ کیا
میاں عتیق کو ٹی وی ٹاک شو میں آنے کیلئے کراچی رابطہ کمیٹی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے،الطاف حسین 
میاں عتیق کی سربراہی میں پنجاب میں آج ہی ایک کمیٹی بنادی جائے گی ،الطاف حسین 
کمیٹی کے بعد الیکڑونک میڈیا میں میاں عتیق او ر دیگر ارکان کو پنجاب کے ٹی وی ٹاک شو میں مدعو کیا جاسکے گا،الطاف حسین 
لندن ۔۔28ستمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ، صوبہ پنجاب کے نگراں اور سی ای سی کے رکن میاں عتیق سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔جناب الطاف حسین نے میاں عتیق کو اپنے تازہ ترین لکھے جانے والے 14سوالات پر مبنی مزیدحقائق سے آگاہ کیا کہ کب کب اور کس کس دور میں ایم کیوایم کے مرد حضرات تو کجا بعض ماں، بہن اور بیٹیوں کے ساتھ جو سلوک دوران آپریشن کیا گیا اس کی تفصیلات سے بھی آگا ہ کیا ۔جناب الطا ف حسین نے میاں عتیق کو ہدایت کی کہ وہ صوبہ پنجاب کے نگراں بھی ہیں اور رابطہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں لہٰذا میں آپ کے توسط سے پنجاب میں موجود تمام الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا کے مدیر ان کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ انہیں ٹی وی ٹاک شو میں کراچی رابطہ کمیٹی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں عتیق کی سربراہی میں پنجاب میں آج ہی ایک کمیٹی بنادی جائے گی جس سے آج ہی تما م الیکڑونک وپرنٹ میڈ یا کو آگاہ کر دیا جائے گا ،جس کے بعد آپ اور دیگر ارکان کو پنجاب کے ہر ضلع سے ٹی وی ٹاک شو میں مدعو کیا جاسکے گا ۔ 

12/9/2016 5:15:44 PM