Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہنگومیں دوغ سرائے آئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکے پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارمذمت


ہنگومیں دوغ سرائے آئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکے پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 9/28/2014
ہنگومیں دوغ سرائے آئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکے پرایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کااظہارمذمت
دوسرائے آئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکہ بدترین دہشت گردی اوربزدلانہ عمل ہے،الطاف حسین
دھماکے میں شہریوں کی ہلاکتوں پراظہارافسوس،جاں بحق افرادکی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
ہنگوآئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورتحقیقات کرکے دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوقرارواقعی سزادی جائے،وزیراعظم ،وفاقی وزیر اورخیبرپختونخواہ حکومت سے الطاف حسین مطالبہ
لندن ۔۔28ستمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہنگومیں دوغ سرائے آئی ڈی پیزکے کیمپ میں موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بدترین دہشت گردی قراردیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت پانچ افرادکے جاں بحق ہونے پراپنی تشویش کااظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ملک دشمن دہشت گرد،آپریشن ضرب عضب سے شدیدخوف زدہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ معصوم شہریوں،مسلح افواج کے جوانوں اورسیکورٹی اہلکاروں سمیت بزرگان دین کے مزارات اورعبادتگاہوں کو تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرائے میںآئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکہ اس سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جوعناصراس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کرکے معصوم لوگوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورملک وقوم کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے اوراس دنیامیں اپنے منطقی انجام کوپہنچیں گے۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورزخمیوں کوصحت وتندرستی عطا کرے ۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہنگوآئی ڈی پیزکے کیمپ میں بم دھماکے کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورتحقیقات کرکے دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوقرارواقعی سزادی جائے ۔

4/24/2024 7:14:34 PM