Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سیدحیدرعباس رضوی اورفیصل سبزواری پرمشتمل ایم کیوایم کے وفد نے کراچی کے مقامی اسپتال میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی عیادت کی


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سیدحیدرعباس رضوی اورفیصل سبزواری پرمشتمل ایم کیوایم کے وفد نے کراچی کے مقامی اسپتال میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی عیادت کی
 Posted on: 9/26/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر سیدحیدرعباس رضوی اورفیصل سبزواری پرمشتمل ایم کیوایم کے وفد نے کراچی کے مقامی اسپتال میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی عیادت کی
حیدر عباس رضوی اورفیصل علی سبزواری نے فاروق اعوان کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
محافظوں پر دہشت گردوں کے حملے پوری قوم کے لئے تشویش کا باعث اور دہشت گردی ہے،حیدر عباس رضوی ، فیصل سبزواری 
ایم کیو ایم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے ،حیدر عباس رضوی ، فیصل سبزواری 
دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہاراور شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔26ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے امور نوجوانان سید فیصل سبزواری نے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر کراچی کے مقامی اسپتال میں گزشتہ رات بم حملے میں زخمی ہونے والے اسپیشل انوسٹگیشن یونٹ کے انچارج ایس ایس پی فاروق اعوان سے ملاقات کی اوران کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی فاروق اعوان کو قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور انکی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ۔سید حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری نے فاروق اعوان کوقائد تحریک الطاف حسین کا پیغام بھی پہنچایااور کہا کہ ملک کے محافظوں پر دہشت گردوں کے حملے پوری قوم کے لئے تشویش کا باعث ہیں اور ایم کیوایم ان حملوں کو بدترین دہشت گردی سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کرتی آرہی ہے ۔انہوں نے گزشتہ رات ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرکے انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔

12/9/2016 7:11:22 PM