Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام ایس ایس پی فاروق اعوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل


عوام ایس ایس پی فاروق اعوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 9/26/2014
عوام ایس ایس پی فاروق اعوان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل
مجھ سمیت ہر فرد ایسے دیانت دار، فرض شناس، بہادر اور شیر جیسا حوصلہ رکھنے والے پولیس افسر کو خراج تحسین اور سیلوٹ پیش کرتا ہے، الطاف حسین 
میں مظلوموں کا ساتھ دینے اور ظالموں کے خلاف لڑنے والوں کو پسند کرتا ہوں، الطاف حسین
لندن۔۔۔26، ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز ڈیفنس کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے ایس ایس پی فاروق اعوان پر خود کش حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ان پر دہشت گردوں کی بوچھاڑ ہوئی ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے انہیں محفوظ رکھا ، مجھ سمیت ہر فرد ایسے دیانت دار ، فرض شناس، بہادر اور شیر جیسا حوصلہ رکھنے والے پولیس افسر کو خراج تحسین اور سیلوٹ پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پولیس کے محکمہ میں دیگر افسران میں بھی یہ ہی جرات اور بہادری عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مظلوموں کا ساتھ دینے اور ظالموں کے خلاف لڑنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ الطاف حسین نے فاروق اعوان کی جلد صحتیابی اور زخمی پولیس ساتھیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی تاکہ وہ ایک طرف گھر والوں سے مل لیں اور دوسری طرف دہشت گردوں کیخلاف ایک اور معرکہ آزمائی کیلئے تیار ہوں ۔ آخر میں انہوں نے شہید ہوجانے والوں کیلئے دعا کی کہ ان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ SSPفاروق ا عوان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ 

12/7/2016 2:12:47 PM