Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل راحیل شریف تحقیقات کرائیں کہ فوج میں کونسی کالی بھیڑیں رینجرز کے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کرکے مہاجروں کو دیوار سے لگارہی ہیں۔ الطاف حسین


جنرل راحیل شریف تحقیقات کرائیں کہ فوج میں کونسی کالی بھیڑیں رینجرز کے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کرکے مہاجروں کو دیوار سے لگارہی ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/25/2014
جنرل راحیل شریف تحقیقات کرائیں کہ فوج میں کونسی کالی بھیڑیں رینجرز کے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کرکے مہاجروں کو دیوار سے لگارہی ہیں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم نے ہر کڑے مشکل وقت میں فوج کا ساتھ دیا فوج کی حمایت میں کراچی میں ملین کا مارچ کیا، اس کا صلہ یہ ہے کہ کراچی میں رینجرز ایم کیوایم کے خلاف سرگرم ہے
چھاپوں اور گرفتاریوں کے دوران مہاجروں کو گالیاں دی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ’’ انڈیا واپس چلے جاؤ‘‘
آخر فوج کے بعض لوگ مہاجروں کو غدار بنانے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟ مہاجر پاکستان کیلئے تھے اور ہیں، انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے
فوج نے 19جون92ء کو آپریشن کیا، اس دوران لگے ہوئے زخم بڑی مشکل سے بھرے ہیں، اب پھر زخم لگائے جارہے ہیں
فوج جاگیرداروں، وڈیروں اور ملک کو لوٹنے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کیلئے میدان میں آئے تو فوج کا ساتھ دوں گا لیکن غریبوں کی جماعت کے خلاف کارروائی کیوں کی جارہی ہے؟
جنرل راحیل شریف! خدار املک کو بچایئے، اس ظلم کو بند کرایئے اور نفرتوں کو ختم کیجئے، ہم کل بھی پاکستان کے لئے تھے اور آج بھی ہیں
لندن۔۔۔ 24 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرائیں کہ فوج میں کونسی کالی بھیڑیں ہیں جوپیراملٹری رینجرزکے ذریعے ایم کیوایم کے خلاف کارروائی کرکے نفرتیں پھیلارہی ہیں اورمہاجروں کودیوارسے لگارہی ہیں۔ مہاجر پاکستان کیلئے تھے اورہیں، انہیں دیوارسے نہ لگایاجائے۔فوج اگر ملک کولوٹنے والے جاگیرداروں، وڈیروں اورکرپٹ لوگوں کے خلاف آگے آئے تو میں اس کابھرپورساتھ دوں گا لیکن ملک کولوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے غریبوں کی جماعت ایم کیوایم کونشانہ بنانا سراسرظلم ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کراچی میں ایم کیوایم کے اسکیم 33 سیکٹرآفس پر رینجرزکے چھاپے اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ صرف 10سال کاماضی کاریکارڈدیکھ لیں تو آپ کوایم کیوایم واحدجماعت نظرآئے گی جس نے ہرکڑے مشکل وقت میں فوج کاساتھ دیا،شہیدفوجیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چراغ جلائے، شہیدفوجیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی میں ایک ملین کامارچ کیااور میں آج بھی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف فوجی جوانوں کوسلام پیش کرتا ہوں لیکن اس کا صلہ یہ ہے کہ کراچی میں پیراملٹری رینجرزایم کیوایم کے خلاف مسلسل سرگرم ہے، ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کئے بغیر انہیں ماورائے عدالت قتل کردیاگیااوران کی لاشیں سڑکوں پر پھینک دیں، ایم کیوایم کے ایک کارکن کواس کی شادی کے روزبارات سے گرفتار کرلیا گیا اور شادی کے گھرکوماتم میں تبدیل کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی جنرل آصف نواز نے کہاکہ تھاکہ ایم کیوایم کاچیپٹرکلوز ہوگیاہے اوراگرکئی مسلم لیگ ہوسکتی ہیں توکئی ایم کیوایم کیوں نہیں ہوسکتیں۔انہوں نے کہا کہ فوج کاکام سرحدوں کاتحفظ کرناہے سیاسی جماعتوں کوتوڑنانہیں۔اگرفوج کو انقلاب لاناہے تووہ جاگیرداروں، وڈیروں اورملک کولوٹنے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے میدان میں آئے تومیں فوج کاساتھ دوں گا لیکن غریبوں کی جماعت کے خلاف کارروائی کیوں کی جارہی ہے؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ چھاپوں اورگرفتاریوں کے دوران مہاجروں کوگالیاں دی جاتی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ’’ انڈیاواپس چلے جاؤ‘‘ ۔ انہوں نے سوال کیاکہ آخر فوج کے بعض لوگ مہاجروں کوغداربنانے پرکیوں تلے ہوئے ہیں؟آخر 19جون 92ء کو دوبارہ کیوں دہرایاجارہاہے؟انہوں نے کہاکہ مہاجروں کوپاکستانی تسلیم کرلیں یاپھرٹینک لاکرتمام مہاجروں کوختم کردیں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم نے کراچی میں قیام امن کیلئے خودمطالبہ کیاتھاکہ فوج کے ذریعے آپریشن کیاجائے لیکن اس کے بجائے رینجرز الٹاایم کیوایم پر ہی ٹوٹ پڑی ہے اور ایم کیو ایم کے خلاف بھیانک آپریشن کررہی ہے۔ایم کیوایم کے کارکنوں اوررہنماؤں کے گھروں پرچھاپے مارے گئے، ڈاکٹرفاروق ستار کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ، آج اسکیم 33میں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر چھاپہ ماراگیااورکئی کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرلیاگیا، آخرظلم کایہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا ؟ ملک پہلے ہی دولخت ہوچکاہے، بلوچستان میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور دوسری جانب ایم کیوایم کومظالم کانشانہ بنایاجارہاہے اور فوج ہم جیسوں کو مارنے کے درپے ہے۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خداراملک کو بچایئے ، اس ظلم کو بند کرایئے اور نفرتوں کوختم کیجئے ، ہم کل بھی پاکستان کے لئے تھے اورآج بھی ہیں،فوج نے 19جون92ء کوآپریشن کیا، اس دوران لگے ہوئے زخم بڑی مشکل سے بھرے ہیں،اب پھرزخم لگائے جارہے ہیں۔جناب الطاف حسین نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اسکیم 33میں ایم کیوایم کے دفتر پر چھاپے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اوررینجرزکے جو افسران واہلکاراس کے ذمہ دارہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ 

12/2/2016 4:17:35 PM