Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے ملاقات


گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے ملاقات
 Posted on: 9/23/2014
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائدتحریک الطاف حسین سے ملاقات 
پاکستان میں دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال ، عوام کودرپیش مسائل اورملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال
الطاف حسین نے گورنرپنجاب کاانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیااورانہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا
ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے
آپ نے کروڑوں لوگوں پر کیاجادوکیاہواہے،آپکی محبت نے مجھ پر بھی جادو کردیاہے۔گورنرپنجاب محمدسرور کی الطاف حسین سے گفتگو
آپ نے غریب اور مڈل کلاس کوایوانوں میں پہنچایا، پاکستان کوآپ جیسے لیڈرکی ضرورت ہے۔ چوہدری محمدسرور 
آپ نے اپنے حسن اخلاق سے ہمارے دل میں جگہ بنالی ہے۔قائدتحریک الطاف حسین کی گورنرپنجاب سے گفتگو
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب میںآنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونیوالی تباہی پر بھی افسوس کااظہارکیا
لندن۔۔۔23 ستمبر 2014ء
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے پیر کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات تین گھنٹے طویل رہی جس کے دوران پاکستان میں دوجماعتوں کی جانب سے دیے جانے والے دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال ، عوام کودرپیش مسائل اورملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنرپنجاب بننے کے بعد چوہدری محمدسرور کی جناب الطا ف حسین سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ جناب الطاف حسین نے گورنرپنجاب کاانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیااورانہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔اس طویل ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات میں جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے کہاکہ میں ہمیشہ سے آپ کامداح رہاہوں اورمیںیہ دیکھناچاہتاتھاکہ آخرآپ نے کروڑوں لوگوں پر کیاجادوکیاہواہے وہ وطن سے دوررہتے ہوئے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کی محبت نے مجھ پر بھی جادو کردیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس بات سے کوئی انکارنہیں کرسکتاکہ آپ نے غریب اور مڈل کلاس کوایوانوں میں پہنچایا، پاکستان کوآپ جیسے لیڈرکی ضرورت ہے۔ گورنرپنجاب نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ میں آپ کاتہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے پاکستان میں انقلاب مارچ کے معاملے میں صورتحال کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں حکومت کوبروقت مشورہ دیااوراس سلسلے میں اپنی بھرپورکوششیں کیں،آپ کافیصلہ درست تھا، اگرپاکستان عوامی تحریک کے مارچ کوطاقت سے روکنے کی کوشش کی جاتی تواس سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح کوئی بڑاسانحہ رونماہوتا۔جناب الطا ف حسین نے معاملات کوحقیقت پسندانہ اندازسے حل کرنے کے سلسلے میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکے کردارکو سراہا اورکہاکہ آپ نے اپنے حسن اخلاق سے ہمارے دل میں جگہ بنالی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پنجاب میںآنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونیوالی تباہی پر بھی افسوس کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم اپنی بساط کے مطابق سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی مددکررہے ہیں۔ میں نے اس مرتبہ اپنی سالگرہ کے تمام اجتماعات کوسیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کیلئے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں فنڈریزنگ پروگرام میں تبدیل کردیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی امداد کے لئے ایم کیوایم کی کوکوششوں کوسراہا۔ اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔

4/26/2024 8:19:46 PM