Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکہ سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکہ سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/23/2014
پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکہ سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے، الطاف حسین 
دھماکہ میں متعدد سیکورٹی ہلکار ، خاتون اوربچہ کی شہادت پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں 
کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے الطاف حسین کی دعا
لندن۔۔۔23، ستمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں شیر شاہ سوری روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت خاتون اوربچے کی شہادت اور متعدد سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بد ترین کارروائی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد انشاء اللہ تعالیٰ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں جلد اپنے عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے ۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونیو الے سیکورٹی اہلکار ، خاتون اور بچے کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلدومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ شیر شاہ سوری روڈ پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ان کا جلد از جلد قلع قمع کرکے ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجا ت دلائی جائے ۔

4/20/2024 4:43:36 AM