Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام کی بھلائی کے لئے صحت و صفائی اور سماجی و فلاحی بہبود کے پروگرام شروع کئے جائیں۔ الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت


عوام کی بھلائی کے لئے صحت و صفائی اور سماجی و فلاحی بہبود کے پروگرام شروع کئے جائیں۔ الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت
 Posted on: 9/22/2014
عوام کی بھلائی کے لئے صحت و صفائی اور سماجی و فلاحی بہبود کے پروگرام شروع کئے جائیں۔ الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت
شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ’’اپنی مدد آپ ‘‘ کے اصول کے تحت’’ ہفتہء صفائی ‘‘ اور’’ سستے پھلوں کے اسٹال‘‘ جیسے فلاحی پروگرام شروع کرنے کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔ الطاف حسین
رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب، اجلاس میں شہرکی صحت وصفائی کی صورتحال، بجلی کی چوری اورسماجی برائیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تفصیلی گفتگو، حل پر تفصیلی غور وخوص 
صحت مندمعاشرے کے قیام اور اصلاح احوال کیلئے سماجی برائیوں کے خاتمہ پرتوجہ دیناضروری ہے ۔الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کانوجوانوں میں پان پراگ ،گٹکا،مین پوری جیسی مضرصحت چیزوں کے بڑھتے ہوئے استعمال پربھی سخت تشویش کااظہار
سماجی اصلاح اورفلاح وبہبود کے پروگرام میں پان پراگ ،گٹکا،مین پوری جیسی مضرصحت چیزوں کی روک تھام کیلئے بھی لائحہ عمل بنائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔22 ستمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ کراچی میں صحت وصفائی اورسماجی وفلاحی بہبودکے پروگرام شروع کئے جائیں۔ انہوں نے یہ ہدایت آج رابطہ کمیٹی پاکستان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں شہر کی صحت وصفائی کی صورتحال ،بجلی کی چوری اورسماجی برائیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تفصیلی گفتگو کی گئی اوراس کے اسباب اور حل پر تفصیلی غور وخوص کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک صحت مندمعاشرے کے قیام اور معاشرے کی اصلاح احوال کیلئے معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمہ پرتوجہ دیناضروری ہے ۔ ہم بہت سے کام اپنی مددآپ کے تحت کرکے معاشرے کی اصلا ح کرسکتے ہیں اورشہریوں کی مددکرسکتے ہیں۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ شہریوں کی بھلائی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے ’’ اپنی مددآپ ‘‘ کے اصول کے تحت’’ ہفتہ ء صفائی ‘‘ اور’’ سستے پھلوں کے اسٹال‘‘ جیسے فلاحی پروگرام شروع کرنے کیلئے لائحہ عمل بنائیں۔جناب الطاف حسین نے کراچی اورسندھ کے دیگر شہروں میں نوجوانوں میں پان پراگ ،گٹکا، مین پوری جیسی مضرصحت چیزوں کے بڑھتے ہوئے استعمال پربھی سخت تشویش کااظہارکیااوررابطہ کمیٹی کوہدایت کی کہ وہ سماجی اصلاح اور فلاح وبہبود کے پروگرام میں اس معاملے کی روک تھام کیلئے بھی لائحہ عمل بنائیں ۔

12/5/2016 10:42:21 AM