Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن نے دو ایمبولینسیں ڈیفنس کلفٹن ریذڈنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئیں


جناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن نے دو ایمبولینسیں ڈیفنس کلفٹن ریذڈنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئیں
 Posted on: 9/22/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن نے دو ایمبولینسیں ڈیفنس کلفٹن ریذڈنٹس کمیٹی کے حوالے کردی گئیں
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت سیاست کے آغاز سے پہلے کی،ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کا گراف کراچی شہر سے نکل کر صوبہ سندھ اور پھر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے،
کلفٹن دو تلوار پر واقع ڈی سی آر سی کے آفس میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال
کراچی۔۔۔22ستمبر2014ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے دو ایمبولیسوں کی چابیاں ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹ کمیٹی کے انچارج اختر بلگرامی کے حوالے کردی گئیں۔اس سلسلے میں پیر کے روز کلفٹن دو تلوار پر واقع ڈی سی آر سی کے آفس میں منعقدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ،رشید گوڈیل ، وسیم اختر ،حق پرست رکن قومی اسمبلی علی راشد ،ایم پی اے سمیتا افضال،سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ،ڈیفنس کلفٹن ریزیڈیٹس کمیٹی کے اراکین سمیت کلفٹن اور ڈیفنس کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے ڈاکٹر خالد مقبول صدئقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے انسانیت کی خدمت سیاست کے آغاز سے پہلے کی یہی وجہ ہے کہ خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی ایم کیو ایم سے پہلے ڈالی گئی۔آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کا گراف کراچی شہر سے نکل کر صوبہ سندھ اور پھر پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے،ملک میں زلزلہ کی تبا ہ کاریاں ہوں یا سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال ہر جگہ ہر مقام پر قائد تحریک کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے کارکنان سب سے پہلے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے موجود ہوتے ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان آج بھی صوبہ پنجاب میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے پنجابی بھائیوں کی مدد اور انکی امداد کیلئے پہنچے ہوئے ہیں،یہی جناب الطاف حسین کا درس اور ویژن ہے کہ بغیر رنگ نسل و مذہب خدمت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک یا بیرون ملک میں کوئی بھی نا گہانی حادثات یا قدرتی آفات آجائے تو ایم کیو ایم اپنی سیاست کا رخ خدمت کی جانب موڑ لیتی ہے۔داکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اس علاقہ میں ڈسپنسریوں کے قیام کا بھی منصوبہ رکھتی ہے اور چند ہی دنوں میں کے کے ایف کی جانب سے میت بس بھی ڈی سی آر سی کے حوالے کردی جائے گی حالانکہ یہ بات بھی اہم کے کہ حق پرست نمائندئے اس علاقے سے منتخب نہیں ہوئے اسکے باوجود قائد تحریک اسے اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

4/19/2024 7:17:11 PM