Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کااجتماع،


ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کااجتماع،
 Posted on: 9/21/2014
ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام لندن میں قائدتحریک الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کااجتماع، سینکڑوں افرادکی شرکت 
اجتماع میں لندن ، مانچسٹر ،برمنگھم ،شیفیلڈ ،بریڈ فورڈ ، پیٹر براسمیت دیگرعلاقوں اوربیلجیئم سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنا ن اور ہمدرد پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی 
الطاف حسین کی سالگرہ کا پروگرام سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کیلئے فنڈ ریزنگ میں تبدیل کر دیا گیا ، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورارکان پارلیمنٹ نے عطیات جمع کئے، مقامی فنکاروں، شبنم خان ،روشن عباس اور شمیم چوہان نے غزلیں اور گیت پیش کئے 
لندن ۔۔21ستمبر 2014ء 
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی 61ویں سالگرہ کااجتماع لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع سنگم کمیونٹی سینر میں منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی ۔اجتماع سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔سالگرہ کے اجتماع میں لندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ مانچسٹر ،برمنگھم ،شیفیلڈ ،بریڈ فورڈ ، پیٹر برااور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنا ن اور ہمدرد پاکستانیوں نے بڑی تعدد میں شرکت کی جس میں بزر گ ،خواتین ،نوجوان ،او رمعصوم بچے شامل تھے ۔برطانیہ کے علاوہ بیلجئیم سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان طارق جاوید ،محمد انور ، محمد اشفاق ، مصطفی عزیز آبادی ،قاسم علی رضا،حق پرست ارکان پارلیمنٹ سینیٹر بیر سٹرفر وغ نسیم،علی رضا عابدی، رؤف صدیقی، فیصل سبزواری ،محمد سلیم بندھانی ،خواجہ اظہار الحسن ،عدنان خان ،ارم فاروقی، بیر سٹرسیف ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبر وارکین، سیکریٹریٹ کے ارکان ، ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش اور آرگنائز کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے اجتماع میں ایم کیوایم کے شہیدکنوینرڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی اپنے بچوں کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب کے سلسلے میں سنگم کمیونٹی سینٹر کے ہال میں چاروں طرف ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں کی جانب سے بینر ز آویزا ں کئے گئے تھے جن پر جناب الطاف حسین کے حق میں خیر مقدمی نعرے تحریر تھے۔ہال میں پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے متاثرین سے ہمدردی کیلئے بینرز لگائے گئے تھے۔ تقریب کا آغاز آٹھ بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیاجس کی سعادت حافظ مسرور نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حق پرست رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے انجام دیئے۔ ٹھیک ساڑے آٹھ بجے جب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آمد کا اعلان کیا گیا تو حاضر ین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر اور زوار تالیاں بجاکرپرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کا مشہور ترانہ ’’ساتھی ‘‘ بجایا گیا جس کا حاضرین نے گا کر ساتھ دیا اس دوران کارکنان کا جوش وخروش قابل دید تھا اور وہ وقفہ وقفہ سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں زور دار نعرے لگا ئے ۔ جناب الطاف حسین کا خطاب تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پاکستان میں مزید 20صوبوں کے قیام او رلوکل باڈیز سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا ۔جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب کے آخر میں شرکاء سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں طوفانی بارش و سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے دل کھول کرحصہ لیں اور ایم کیوایم کی جھولی فنڈ میں زیادہ زیادہ سے عطایات جمع کرائیں۔ جناب الطاف حسین کی اپیل پر تقریب کے شرکاء نے ایم کیوایم کی جھولی فنڈ میں بھر پور حصہ لیا اور بڑی تعداد میں فنڈ جمع کرایا ۔ رابطہ کمیٹی ،حق پر ست ارکان اسمبلی اور یگر ذمہ داران نے حاضرین کے پاس جا کر عطیات جمع کئے ۔ تقریب کے آخرمیں کلاسیکل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی پاکستانی فنکاروں، شبنم خان ،روشن عباس اور شمیم چوہان نے خوبصورت غزلیں اور گیت پیش کئے جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمان فنکار اقبال حسین نے وائلن پر خوبصورت دھن سنا کر حاضرین سے زبردست داد حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان میں طوفانی بارشوں ،سیلاب متاثرین آئی ڈی پیز کی وجہ سے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا پروگرام فنڈ ریزنگ میں تبدیل کر دیا گیا تھا ۔

12/7/2016 4:12:25 PM