سینئرڈاکٹروں کی ٹیم نے آج بروز جمعرات قائدتحریک الطاف حسین کاطبی معائنہ کیا
جناب الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری پرسینئرڈاکٹروں کی ٹیم کا متفقہ اطمینان کااظہار
ڈاکٹروں کا قائد الطاف حسین کی طبیعت میں تیزی سے بہتری پر خوشگوارحیرت کااظہار
اللہ نے چاہاتوقائدتحریک کی مکمل صحتیابی کے حوالے سے کارکنان وعوام کوجلد ہی
آگاہ کیاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی
لندن …4 فروری 2021ئ
سینئرڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آج بروز جمعرات ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا طبی معائنہ کیا اوران کی طبیعت میںمزید بہتری پر متفقہ طورپراپنے اطمینان کااظہارکیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے جناب الطاف حسین کی طبیعت میںتیزی سے بہتری پر خوشگوارحیرت کا اظہار کیااور جناب الطاف حسین کے طبی معائنے کی رپورٹس کے حوالے سے حوصلہ مند خیالات کا اظہارکیا۔دریںاثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ کے فضل وکرم اور کارکنان وعوام کی دعاؤں کی بدولت قائدتحریک جناب الطاف حسین کی طبیعت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اوراللہ نے چاہاتوقائدتحریک کی مکمل صحتیابی کے حوالے سے کارکنان وعوام کو جلد ہی آگاہ کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ جناب الطاف حسین گزشتہ چند روز سے لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
٭٭٭٭٭